فاسٹ باؤلر محمد عباس کی کاؤنٹی میچ میں شاندار ہیٹ ٹرک

فاسٹ باؤلر محمد عباس کی کاؤنٹی میچ میں شاندار ہیٹ ٹرک

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عباس کی کاؤنٹی چیمپیئن شپ میں عمدہ کارکردگی، مڈل سکس کیخلاف ہیٹ ٹرک کرلی۔

تفصیلات کے مطابق کاؤنٹی چیمپیئن شپ ہمپشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے محمد عباس نے مڈل سیکس کیخلاف ہیٹ ٹرک کی۔محمد عباس نے پہلے اوور کی آخری 2 گیندوں اور دوسرے اوور کی پہلی گیند پر وکٹ لے کر اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کر کے یہ تاریخی کارنامہ سرانجام دیا۔

قومی باؤلر کی تیز رفتار گیندوں پر آؤٹ ہونے والے مڈل سکس کے بلے بازوں میں میکس ہولڈن، نک گبنز اور سٹیوی اسکینزی شامل تھے۔

واضح رہے کہ فاسٹ باؤلر محمد عباس نے اب تک 23 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں جن میں 84 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

  • تھرڈ کلاس بیٹسمینوں کے ساتھ ہیٹرک، کوئی تیر نہیں مارا اس نے، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں اسکو بہت جوتے پڑے تھے۔ we don’t need him in national team.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >