بابراعظم کی کپتانی میں قومی ٹیم نے کتنی سیریز میں کامیابی حاصل کی؟

 بابراعظم کی کپتانی میں قومی ٹیم کتنی سیریز میں کامیابی حاصل کی؟

پاکستان کرکٹ ٹیم نے بابر اعظم کی کپتانی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرکٹ کے ایک یادگار دور کا آغاز کیا جس میں قومی ٹیم نے بڑی کامیابیاں سمیٹیں۔

نئے سال کے آغاز میں قومی ٹیم نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے شائقین کے دل جیت لئے۔ 14 سال بعد پاکستان آنے والی جنوبی افریقہ کی ٹیم کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں کامیابی قومی ٹیم کی یادگار جیت ہے جسے فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ ایک مضبوط حریف کے خلاف بھرپور اعتماد کے ساتھ پاکستان نے کھیل پیش کیا۔ بطور کپتان پہلی مرتبہ کپتانی کے فرائض سر انجام دینے والے بابر اعظم نے جس بہترین انداز سے کپتانی کی وہ قابل تحسین ہے۔

 بابراعظم کی کپتانی میں قومی ٹیم کتنی سیریز میں کامیابی حاصل کی؟

اس کے بعد پاکستانی ٹیم کا کامیابیوں کا سلسلہ شروع ہوا اور ٹیم نے یکے بعد دیگرے متعدد دوروں میں کامیابی سمیٹی جن میں سے حال ہی میں جنوبی افریقہ میں کھیلی جانے والی ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹی 20 سیریز ہے جس میں پاکستان نے بالترتیب 2-1 اور 3-1 سے کامیابی حاصل کی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے کپتان بابر اعظم کی قیادت میں جنوبی افریقہ کو ون ڈے انٹرنیشنل میں 2-1 سے شکست دے کر آٹھ سال بعد سیریز میں کامیابی حاصل کی۔ قومی ٹیم نے سیریز اپنے نام کر کے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ میں 40 قیمتی پوائنٹس بھی حاصل کر لیے ہیں، اور انگلینڈ کے بعد دوسری پوزیشن پر آگئی۔

اس سے قبل بابر اعظم کی کپتانی میں قومی ٹیم نے دورہ انگلینڈ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 1-1 سے ٹی 20 سیریز برابر کر دی۔

پاکستان نے اب تک بابر اعظم کی کپتانی میں 8 میں سے 7 بین الاقوامی سیریز جیتی ہیں۔ جبکہ قومی ٹیم نے 14 میں سے 10 ٹی 20 انٹرنیشنل میں بھی کامیابی حاصل کی ہے۔

پاکستان نے بابر اعظم کی قیادت میں صرف ایک سیریز 2019 میں ہاری جو آسٹریلیا کے خلاف تھی۔

پاکستانی ٹیم کی کارکردگی اسی طرح بہتری کی راہ پر گامزن رہی تو بلاشبہ یہ سال پاکستان کرکٹ ٹیم کی کامیابیوں کا سال ثابت ہوگا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>