بلوچستان کا فرسٹ کلاس کرکٹر دوران ڈکیٹی فائرنگ سے جاں بحق

بلوچستان کا فرسٹ کلاس کرکٹر فائرنگ سے جاں بحق

بلوچستان کے شہر چمن میں ڈکیتی کی واردات پیش آئی، ڈکیتوں نے چمن میں موٹر سائیکل سوار فرسٹ کلاس کرکٹر کو نشانہ بنایا، لیویز حکام کا کہنا ہے کہ محمد نعیم بازار سے موٹر سائیکل پر گھر جارہا تھا، ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کردی گئی جس سے محمد نعیم زندگی کی بازی ہار گیا۔

حکام کے مطابق محمد نعیم کی لاش ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی، جس کے بعد ورثا نے لاش ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے سامنے رکھ کر احتجاج کیا اور ٹائر جلا کر مال روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا، مظاہرین نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔

چمن میں ڈاکو راج عام ہے، انتظامیہ بھی تحفظ دینے میں ناکام ہے،گزشتہ سال چمن قندھاری بازار میں موجود نیو احمد موبائل شاپ میں ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی، ڈاکوچھت توڑ کر دکان سے لاکھوں روپے کاسامان اور نقدی لے اڑے تھے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>