آئی سی سی نے سرلنکن کھلاڑی پر 8 سال کی پابندی عائد کردی

آئی سی سی نے سرلنکن کھلاڑی پر 8 سال کی پابندی عائد کردی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے سری لنکن کھلاڑی دلہارا لوکو ھیٹیگے پر 8 سال کیلئے پابندی عائد کردی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق  آئی سی سی نے سرلنکن کھلاڑی پر پابندی اینٹی کرپشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر عائد کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دلہارا لوکو ھیٹیگے پر پابندی کا فیصلہ آئی سی سی کے اینٹی کرپشن  ٹربیونل نے سنایا ہے،  جس کے مطابق دلہارا لوکو ھیٹیگے پر  3اپریل 2019  سے  لے کراگلے  8 سال کیلئے ہر قسم کی  کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سر لنکن کھلاڑی  یو اے ای میں 2019 میں ہونے والی ٹی ٹین لیگ  کے دوران  آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث پائے گئے، انہوں نے میچ فکسنگ  کی پیشکش موصول ہونے بار ے میں متعلقہ حکام کو آگاہ نہیں کیا تھا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>