کیوی کپتان کین ولیمسن اور آسٹریلیا کے اوپنر ڈیوڈ وارنر بھی روزہ رکھنے لگے

 

انڈین پریمیئر لیگ میں شریک نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن اور آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر بھی افغان کرکٹرز کے ساتھ روزے رکھنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق چنائی اور ممبئی میں جاری آئی پی ایل میچز کے دوران  سن رائزرز حیدر آباد کے سکواڈ میں شامل مسلمان کرکٹرز راشد خان، مجیب الرحمان، محمد نبی اور خلیل احمد آئی پی ایل کے دوران بھی باقاعدگی سے روزے رکھ رہے ہیں، ساتھی کھلاڑیوں کین ولیمسن اور ڈیوڈ وارنر نے بھی ان کے ساتھ روزہ رکھا اور افطار بھی کیا۔

افغان کھلاڑی راشد خان نے افطاری کے موقع پر دونوں کرکٹرز سے گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی، ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ ’اچھا محسوس کررہے ہیں مگر پیاس اور بھوک تو بہت لگی ہے گلا بھی خشک ہو رہا یہ ایک مشکل کام ہے‘۔

یہی سوال جب نیوزی لینڈ کے کپتان اور آئی پی ایل میں انجری کے باعث ابھی تک پہلا میچ نہ کھیل سکنے والے کین ولیمسن سے کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ بہت اچھا محسوس کر رہے ہیں۔

راشد خان نے دونوں کرکٹرز کی روزے کی کیفیت کے بارے میں بتانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ان دونوں لیجنڈز نے آج ہمارے ساتھ روزہ رکھا، ان کے ساتھ افطار کر کے مزہ آیا۔‘


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>