ویرات کوہلی کے ایک اور ریکارڈ کو بابراعظم سے خطرہ

ویرات کوہلی کے ایک اور ریکارڈ کو بابراعظم سے خطرہ

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم بھارتی بیٹسمین ویرات کوہلی سے ایک اور ریکارڈ چھیننے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹی 20 کرکٹ میں 2 ہزار تیز ترین رنز کا ریکارڈ اس وقت بھارتی بیٹسمین ویرات کوہلی کے پاس ہے جس کو عنقریب بابراعظم توڑ سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 2 ہزار ٹی 20 رنز مکمل کرنے کیلئے بابراعظم صرف 60 رنز کی دوری پر ہیں، اورا نہوں نے ابھی تک صرف 49 ٹی 20 میچز کھیلے ہیں۔

دوسری جانب ویرات کوہلی نے 2 ہزار رنز 56 ٹی 20 میچز میں بنا کر تیز ترین 2 ہزار رنز کا ریکارڈ قائم کیا تھا، اگر بابراعظم زمبابوے کے خلاف ایک یا دو میچز میں 60 رنز بنا لیتے ہیں تو وہ50 یا 51 میچز میں 2 ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن جائیں گے اور ویرات کوہلی کے اس ریکارڈ کو بھی توڑ ڈالیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بابر اعظم نے ون ڈے انٹرنیشنل میں دنیا کے بہترین کھلاڑی کا درجہ ویرات کوہلی سے چھینا تھا اور آئی سی سی کی رینکنگ میں پہلے نمبر کے بیٹسمین قرار پائے تھے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >