آئی سی سی نے نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی،بابر اعظم کے درجے میں بہتری

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری، بابر اعظم دوسرے نمبر پر

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹی 20 رینکنگ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم دوسرے نمبر پر آ گئے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ٹی 20 کی تازہ ترین رینکنگ جاری کردی ہے، پاکستانی کپتان بابر اعظم ایک درجہ ترقی پا کر دوسرے نمبر پرپہنچ گئے۔

آئی سی سی رینکنگ کے مطابق انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان پہلے جبکہ آسٹریلیا کے ایرون فنچ تیسرے نمبرپر ہیں۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری، بابر اعظم دوسرے نمبر پر

آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں پاکستانی کپتان 844 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان 892 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

آسڑیلوی کپتان ایرون فنچ ایک درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے،نیوزی لینڈ کے ڈیون کونوے کا چوتھا اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا رینکنگ میں پانچواں نمبر ہے۔

آئی سی سی کی باؤلنگ رینکنگ میں جنوبی افریقا کے تبریز شمسی پہلے ، افغانستان کے راشد خان دوسرے جبکہ آسٹریلیا کے آشٹن اگیر تیسرے نمبرپر ہیں جبکہ ٹاپ ٹین بولرزمیں کوئی بھی پاکستانی شامل نہیں، پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی 11 ویں نمبر موجود ہیں ، آل راونڈرز میں افغانستان کے محمد نبی پہلے نمبر پر ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>