زمبابوے کے خلاف قومی ٹیم کی شکست،کپتان بابراعظم کا ردعمل آ گیا

زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی اور شکست کے بعد کپتان بابراعظم نے ‏مڈل آرڈر کی مسلسل ناکامیوں کا اعتراف کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق کپتان بابراعظم نے اعتراف کیا کہ قومی ٹیم کا مڈل آرڈر تسلسل سے ‏مشکلات کا شکار ہے۔ کپتان بابراعظم نے کہا کہ ہم نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی لیکن پورا کریڈٹ زمبابوے کو ‏جاتا ہے کہ وہ عمدگی سے میچ میں واپس آئے۔

بابراعظم نے کھلاڑیوں کی ناقص کار کردگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وکٹ پہلے جیسی تھی البتہ پیس زیادہ تھا لیکن ہم اچھا نہیں کھیل سکے اسکے لئے ‏یہ کوئی بہانہ نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈکپ قریب ہے کھلاڑیوں کو اپنے آپ کو تیار کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میں پاکستان کو 19 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی ہے۔ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم کے بلے بازوں نے انتہائی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

  • بہانے بناتے بھی ہیں اور ساتھ کہتے ہیں یہ کوئی بہانہ نہی۔
    حیدر علی، آصف علی، نواز اور فہیم کی پکی چھٹی کراو۔
    حفیظ کا بھی برا وقت شروع ہے اسے بھی بستر بوریا گول ہوتا نظر آرہا ہوگا۔
    اس سب کے علاوہ، چیف سلیکٹر کو جوتے مارنے چاہئیں جس نے عماد وسیم کو سلیکٹ نہی کیا۔
    میری جوتے والی بات پر پریشان نہ ہوں، یہ ہمارے رول ماڈل وزیراعظم شاہد خاقان نے ہمیں سکھایا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >