زمبابوے سے بدترین شکست،قومی کرکٹر شعیب ملک کی ٹیم مینجمنٹ پر شدید تنقید

زمبابوے سے بدترین شکست،قومی کرکٹر شعیب ملک کی ٹیم مینجمنٹ پر شدید تنقید

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں بدترین شکست پر ٹیم مینجمنٹ کو آڑے ہاتھوں لیا ۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ناواقف فیصلہ سازوں کو ایک قدم پیچھے ہٹنا ہوگا اور کپتان بابر اعظم کے ساتھ چیف سیلکٹر کو فیصلے کرنا ہوں گے۔

انہوں نے شکست کا ذمہ دار بورڈ اور ٹیم مینجمنٹ کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ  ایسے وقت میں جب ہماری کرکٹ ٹیم سب سے اہم وقت سے گزر رہی ہوآپ کی مینجمنٹ پسند اور ناپسند پر انحصار کرنے لگے تو بحیثیت قوم ہمیں اور کیا امید رکھنی چاہیے؟

شعیب ملک نے کہا کہ اور سب سے اہم بات جب آپ اپنے کپتان پر ہی اعتماد نہ کریں اور اسے فیصلہ کرنے کا اختیار نہ دیں تو  ایسی شکست لازم ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ میرے خیال میں ہمیں ایک  انٹرنیشنل کوچ  کی ضرورت ہےجو کرکٹ کو اچھے طریقے سے سمجھتا ہو اور ہمارے کپتان کو گروم کرسکے  ساتھ کی  ٹیم کے باقی کھلاڑیوں کو آنے والے وقت سے متعلق بھی سمجھا سکے۔

یاد رہے کہ آج زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستانی ٹیم 119 رنز کا آسان ہدف بھی حاصل نہ کرسکی اور صرف 99 رنز کے مجموعی سکور پر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی تھی۔

  • Winning and losing is part of sport, it has nothing to do with selection, Australian Team at its peak lost to Bangladesh at a time when it was weaker than Zimbabwe.
    And in T20 every team has a chance. This idiot is coming out with his comments because he has been dropped from the team.

  • Babar is not a captain material. He should focus solely on this batting and Rizwan should be made captain. Misbah is totally unfit for international coaching. He should better coach regional domestic teams.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >