بابر اعظم کے نام اعزاز،کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے پرتعریفی کلمات کی بھرمار

بابر اعظم نے کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑدیا، سوشل میڈیا پر چرچے

زمبابوے کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ کے دوران پاکستانی کپتان بابراعظم نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے، سوشل میڈیا پر دونوں ملکوں کے کرکٹ مداح بابراعظم کی اس کامیابی پر انہیں خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج زمبابوے کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ کے دوران بابراعظم نے ٹی 20 میچز میں تیز ترین 2000 رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ قائم کیا، انہوں نے یہ ریکارڈ 52 میچز کےدوران قائم کیا، اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارتی بیٹسمین ویرات کوہلی کے پاس تھا جنہوں نے 55 میچز کے دوران 2000 رنز مکمل کیے تھے۔

ٹویٹر پر بابراعظم کی اس شاندار کامیابی پر ان کی مداحوں نے تعریفی پیغامات کی بھرمار کردی ہے، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بابراعظم کی اس شاندار کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بابراعظم 2000 رنز بنانے والے تیز ترین بیٹسمین بن گئے انہوں صرف 52 میچز میں یہ رنز بنائے۔

میشا فاطمہ نامی ایک صارف نے لکھا کہ جب بابراعظم کھیلنے آتے ہیں تو کوئی بھی ریکارڈ بچ جائے یہ ممکن نہیں ہے۔

میاں عمر نے بابراعظم اور محمد رضوان کو ایک ساتھ بیٹنگ کرتے دیکھ کر کہا کہ ان دونوں کو ساتھ بیٹنگ کرتے دیکھ کر اچھا لگتا ہے۔

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطان کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر بابراعظم کو اس ریکارڈ بنانے پر مبارکباد پیش کی گئی۔

 

پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد نے اپنے پیغام میں لکھا کہ گزشتہ میچ میں شکست کے بعد بابراعظم اور محمد رضوان کو شاندار واپسی پر مبارکباد ، پاکستانی بالرز نے بھی کمال کردیا خصوصا مین آف دی میچ حسن علی نے۔

پاکستان نے زمبابوے کو تیسرے ٹی 20 میں شکست دے کر سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی ، تیسرے میچ میں حسن علی کو شاندار بولنگ پر مین آف دی میچ جبکہ سیریز میں سب سےز یادہ سکور کرنے پر محمد رضوان کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا ہے۔

 


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >