رویندرا جدیجہ نے ایک اوور میں 37 رنز بناکر گیل کا ریکارڈ برابر کردیا

بھارتی جارحانہ بلے باز رویندرا جڈیجا نے ایک اوور میں 37 رنز بناکر گیل کا ریکارڈ برابر کردیا

بھارتی کھلاڑی رویندرا جڈیجا نے کرس گیل کا ریکارڈ برابر کردیا، چنئی سپر کنگز کے رویندرا جڈیجا نے رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف ایک اوور میں 37 رنز بنا دیئے، ایک اوور میں 37 رنز بناکر کرس گیل کا ایک آئی پی ایل اوور میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ بھی برابر کردیا۔

جڈیجا نے ہرشل پٹیل کی ابتدائی 2 بالز پر چھکے لگائے، اگلی نوبال کو بھی باؤنڈری کے پار ڈال دیا، فری ہٹ کے ساتھ بھی ایسا ہی کیا، چوتھی گیند پر 2 رنز لینے کے بعد اختتامی 2 بالز پر چھکا اور چوکا لگاکر اپنا ریکارڈ بنایا۔

جڈیجا نے بولنگ کے دوران 3 وکٹیں لے کر بھی چنئی کی بنگلور پر فتح میں اہم کردار ادا کیا، گیل نے ایک اوور میں 37 رنز کا ریکارڈ 2011میں بنگلور کی جانب سے بنایا تھا۔

دوسری جانب کورونا کی بدترین صورتحال کے باعث کھلاڑی آئی پی ایل سے کنارہ کشی اختیار کرنے لگے، آسٹریلیا کے دو کرکٹرز نے گزشتہ روز انڈین پریمیئر لیگ سے دستبرداری کا اعلان کیا،فاسٹ بالر پیٹ کمنز کا کہنا ہے کہ انہیں آئی پی ایل انتظامیہ نے کہا ہے کہ کورونا کی بدترین صورتحال کے دوران ایونٹ انڈیا کے لوگوں کیلئے چند گھنٹوں کی تفریح فراہم کررہا ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>