محمدرضوان کی ٹی20رینکنگ میں لمبی چھلانگ،بہترین بلے بازوں کی فہرست میں شامل

 محمدرضوان کی ٹی20رینکنگ میں لمبی چھلانگ،بہترین بلے بازوں کی فہرست میں شامل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کر دی، ٹاپ 10 بلے بازوں میں محمد رضوان شامل ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے پاکستان اور زمبابوے کی سیریز ختم ہونے کے بعد نئی ٹی 20 رینکنگ جاری کر دی۔

تین میچوں پر مشتمل سیریز میں عمدہ بلے بازی کی بدولت مین آف دی سیریز کا ایوارڈ حاصل کرنے والے قومی ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان پہلی بار ٹاپ 10 بلے بازوں میں شامل ہوئے ہیں۔

 محمدرضوان کی ٹی20رینکنگ میں لمبی چھلانگ،بہترین بلے بازوں کی فہرست میں شامل

رینکنگ کے مطابق محمد رضوان  5درجے چھلانگ لگا کر 10 ویں نمبر پر آئے ہیں۔ ڈیوڈ مالان بدستور نمبر ون، ایرون فنچ دوسرے جبکہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی کے ساتھ بیٹنگ رینکنگ میں دوسرے سے تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔ ڈیوڈ کونوے چوتھے، ویرات کوہلی پانچویں، ریسی وین ڈرڈوسین چھٹے، لوکیش راہول ساتویں، گلین میکسویل آٹھویں، مارٹن گپٹل نویں نمبر پر ہیں۔

 محمد رضوان نے رواں برس کے دوران ٹی 20 کرکٹ میں 10 میچز کے دوران106 کی ایوریج سے 530 رنز بنائے ہیں جس میں 5 ففٹیاں اور ایک سنچری شامل ہے۔

 

ٹاپ 10 بولرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں، تبریز شمسی سرفہرست، راشد خان دوسری، ایشٹن اگار تیسری پوزیشن پر ہیں،ٹاپ تھری آل راؤنڈرز میں محمد نبی، شکیب الحسن اور گلین میکسویل شامل ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >