فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی نے وسیم اکرم کا ریکارڈ برابر کردیا

فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی نے وسیم اکرم کا ریکارڈ برابر کردیا

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی نے وسیم اکرم کا ریکارڈ برابر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق شاہین شاہ آفریدی نے 16 میچز میں 50 ٹیسٹ وکٹیں لیکر وسیم اکرم کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔ وسیم اکرم نے بھی ابتدائی 50 وکٹیں 16 ٹیسٹ میچز میں مکمل کی تھیں۔

زمبابوے کے خلاف میچ شروع ہوا تو شاہین شاہ آفریدی کو 50 وکٹیں مکمل کرنے کے لیے دو وکٹوں کی ضرورت تھی تاہم انہوں نے پہلی اننگز میں چار کھلاڑیوں کو آوٹ کرکے اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی نے وسیم اکرم کا ریکارڈ برابر کردیا

واضح رہے کہ تیز رفتاری سے 50 وکٹیں مکمل کرنے والے پاکستانی باولرز میں یاسر شاہ پہلے نمبر پر ہیں انہوں نے یہ کارنامہ 9 ٹیسٹ میچز میں انجام دیا تھا جبکہ وقار یونس نے 12 ٹیسٹ میچز میں سنگ میل عبور کیا تھا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>