فواد عالم کی زمبابوے کے خلاف سنچری، 55 سال بعد تاریخ دہرانے والے کھلاڑی بن گئے

فواد عالم کی زمبابوے کئ خلاف سنچری، 55 سال بعد تاریخ دہرانے والے کھلاڑی بن گئے

پاکستان کے مایہ ناز بلے باز فواد عالم نے 55 سال بعد کرکٹ کی تاریخ دہرادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی بلے باز فواد عالم نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران سنچری اسکور کرکے 55 سال بعد دنیائے کرکٹ کے ایک باب کو دوبارہ سے تازہ کردیا ہے۔

فواد عالم اس سنچری کے بعد اپنی چار ففٹیز کو سنچریوں میں بتدیل کرنے والے بلے باز بن گئے ہیں ، فواد عالم سے پہلے یہ اعزاز 55 برس پہلے برطانیہ کے جون ایڈرک نے 1966 میں حاصل کیا تھا۔

یادر ہے کہ فواد عالم نے ا س سے قبل 2009 میں سری لنکا ، 2020 میں نیوزی لینڈ، 2021 میں جنوبی افریقہ اور آج زمبابوے کے خلاف اپنی چوتھی سنچری اسکو ر کی ہے۔

واضح ہو کہ ہرارے میں زمبابوے کے خلاف کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز فواد عالم کی سنچری کے بعد پاکستان کو زمبابوے پر مجموعی طور پر 198 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >