فردوس عاشق اعوان کی خواتین کرکٹرز کو کوچنگ کی پیشکش

فردوس عاشق اعوان خواتین کرکٹرز کو کوچنگ کی خواہشمند

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان سیاسی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیرنصابی سرگرمیوں میں بھی پیش پیش رہتی ہیں، کبھی کرکٹ کبھی ہیوی بائیک چلانا تو کبھی بوٹ چلا کر عوام کو حیران کردیتی ہیں، اس بار فردوس عاشق اعوان نے ویمن کرکٹرز کی کوچنگ کی پیش کش کردی۔

لاہور میں خواتین کرکٹرز کے ترقیاتی پروگرام کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ وہ کرکٹ کے بارے میں نا صرف جانتی ہیں بلکہ کرکٹرز کی تربیت کرنے کے لیے بھی تیار ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ اسکول کے زمانے سے ہی اسپورٹس میں حصہ لیتی رہی ہیں مگر کوچنگ کے فقدان کی وجہ سے سلسلہ جاری نہ رہ سکا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی نے انکشاف کیا کہ وہ کرکٹ سے بہت اچھی طرح سے واقف ہیں، اسلئے اگر خواتین کرکٹرز چاہیں تو کوچنگ کے لیے میری خدمات حاضر ہیں۔

فردوس عاشق اعوان اس سے قبل فٹبال، کرکٹ اور تائی کوانڈو کا مظاہرہ بھی کرچکی ہیں، انہوں نے موٹرسائیکل اور ریسکیو 1122 کی موٹرسائیکل ایمبولینس چلا کر بھی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کی جبکہ کرکٹ کھیلتے ہوئے گورنر سندھ کو کلین بولڈ بھی کیا تھا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >