قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بطور کپتان اپنے پہلے 4 ٹیسٹ میچز جیت کر ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بابراعظم پہلے پاکستانی کپتان ہیں جنہوں نے اپنی کپتانی میں کھیلے گئے پہلے 4 ٹیسٹ میچز میں فتح حاصل کی ہے، ان سے قبل کوئی پاکستانی کپتان ایسا نہیں گزرا جس کے پاس یہ اعزاز ہو۔

میڈیارپورٹس کے مطابق بابراعظم کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی جنوبی افریقہ کے دورہ پاکستان کے موقع پر سونپی گئی تھی، 2 ٹیسٹ میچز کی اس ہوم سیریز میں پاکستانی نے جنوبی افریقہ کو شکست دی ، اور اب زمبابوے کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز میں فتح کے بعد بابراعظم پہلے 4 ٹیسٹ میچز میں فتح حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے ہیں۔

زمبابوے کے خلاف سیریز جیتنے کے بعد ایک اور اہم اعزاز جو پاکستانی کرکٹ ٹیم کو حاصل ہوا وہ مسلسل چھ سیریز جیتنے کا ہے جو 1952 سے لے کر اب تک صرف 5 بار ہوا ہے۔

موجودہ 6 فاتح سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیر یز کے دوران ٹیسٹ اور ٹی 20 سیریز جیتی، پھر جنوبی افریقہ کو ہی ٹی 20 اور ون ڈے سیریز میں شکست دینے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کو ٹی 20 اور ٹیسٹ سیریز میں ہرایا ہے۔

یہ اعزاز قومی کرکٹ ٹیم کو ماضی میں 1993-94 کے دوران مسلسل 6 سیریز،2001-02 میں لگاتار 8 سیریز، 2011-12 میں مسلسل 13 سیریز،2015-16 میں 9 اور 2017-18 میں لگاتار 6 سیریز جیت کر حاصل ہوا تھا۔

اس شاندار کارکردگی پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے بہترین کرکٹ کا مظاہرہ کیا، کئی شعبوں میں بہتری کی ابھی بھی کافی گنجائش باقی ہے، 2023 تک ٹاپ 3 ٹیموں میں شامل ہونے کیلئے مزید محنت کرنا ہوگی۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>