زمبابوے کے خلاف پاکستانی باؤلرز نے متعدد ریکارڈز اپنے نام کرلئے

زمبابوے کے خلاف پاکستانی باؤلرز کے متعدد ریکارڈز

پاکستان نے زمبابوے کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 147 رنز سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی، سیریز میں وائٹ واش کرنے کے ساتھ ساتھ کئی ریکارڈ بھی حاصل کئے، پہلے کھیلتے ہوئے عابد علی کی ڈبل سنچری کے ساتھ ساتھ اظہر علی کی سنچری اور نعمان علی کے 97 رنز کی کے ساتھ 510 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر پہلی اننگز ڈکلیئر کی۔

زمبابوے کی ٹیم پہلی اننگز میں 132 اور دوسری اننگز میں 231 رنز پر آؤٹ ہوئے اور اننگز ہار گئے، میچ میں پاکستانی باؤلرز نے بہترین کارکردگی دکھائی اور تین باؤلرز نے اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کیں، پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ تین کھلاڑیوں نے ایک ٹیسٹ میچ کی اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

پہلی اننگز میں حسن علی نے 27 رنز دے کر 5 وکٹیں لیں جبکہ دوسری اننگز میں شاہین شاہ آفریدی نے 52 رنز دے کر پانچ اور نعمان نے 86 رنز دے کر پانچ وکٹیں اپنے نام کیں۔

کرک انفو کے مطابق یہ دنیائے کرکٹ کی تاریخ میں دوسرا موقع ہے کہ ایک ہی اننگز میں دو بائیں ہاتھ کے باؤلرز نے پانچ، پانچ وکٹیں حاصل کی ہوں،اس سے قبل ایسا 1909 میں ایجبسٹن کے مقام پر ہوا تھا جب ہرسٹ اور بلتھ نے انگلینڈ کے لیے یہ اعزاز حاصل کیا تھا اور ان دونوں کو یہ منفرد اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے میچ کی تمام 20 وکٹوں کا آپس میں بٹوارا کیا تھا۔

گزشتہ 10 سال میں دوسرا موقع ہے کہ پاکستان نے ایشیا سے باہر کسی ٹیسٹ سیریز میں ایک سے زائد ٹیسٹ میچ جیتا، 2017 میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز 1-2 سے جیتی تھی،دوسری جانب بابر اعظم کیریئر کے ابتدائی چاروں ٹیسٹ میچ جیتنے والے پاکستان کے پہلے کپتان بھی بن گئے، ان سے قبل بھارت کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی دنیا کے آخری کپتان تھے جنہوں نے اپنے ابتدائی چاروں میچ بطور کپتان جیتے تھے۔

بطور کپتان سب سے زیادہ ابتدائی 9 میچ جیتنے کا اعزاز انگلینڈ کے پرسی چیپ مین کو حاص ہے جنہوں نے 1926 سے 1930 کے درمیان یہ اعزاز حاصل کیا تھا،پاکستان نے میچ میں اننگز اور 147 رنز سے فتح سمیٹی جو ایشیا سے باہر پاکستان کی دوسری بڑی فتح ہے، پاکستان نے ایشیا سے باہر سب سے بڑی فتح 1973 میں نیوزی لینڈ کے خلاف حاصل کی تھی جب ڈیونیڈن میں میزبان ٹیم کو اننگز اور 166 رنز سے مات دی تھی۔

حسن علی کی سیریز میں اوسط 8.92 رہی جو کسی بھی سیریز میں 10 یا اس سے زائد لینے والے پاکستانی باؤلر کی سب سے بہترین ایوریج ہے، اس سے قبل یہ اعزاز مدثر نذر کے پاس تھا جنہوں نے 1982 میں انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں میں 10.40 کی اوسط سے 10 وکٹیں لی تھیں۔

  • خدا کو مانے یرہ۔۔۔ زمبابوے پہ ریکارڈ بنا رہے ہیں۔ یہ ریکارڈ ذرا نیوزی لینڈ، انگلینڈ یا آسٹریلیا کے خلاف بناتے تو مزہ بھی آئے۔۔۔

    میں تو یہ میچز دیکھتا بھی نہیں۔ آنکی مثال تو ایسے ہے جیسے بڑی عمر کے لڑکے چھوٹے بچوں کیساتھ کھیل رہے ہو۔

  • Against Zimbabwe?? Seriously ???? I mean they should not even play test series against Zimbabwe, that is already an insult, but instead, here our board is posting on twitter the records against Zimbabwe…. Hamara level ab itna low ho gaya hay cricket mayn… sad 🙁


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >