محمد عامر پر آئی پی ایل کے دروازے کھلنے لگے، وہاب ریاض بھی آئی پی ایل کے معترف

برطانوی شہریت حاصل کرنے کے خواہشمند اور ٹیم منیجمنٹ سے اختلافات پر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ڈفاسٹ باؤلر محمد عامر اپنا مستقبل انگلینڈ میں دیکھنے لگے جبکہ برطانوی شہریت حاصل کرنیکی صورت میں محمد عامر کی آئی پی ایک کا حصہ بننے کا بھی امکان ہے۔

محمد عامر نے موجودہ مینجمنٹ سے دلبرداشتہ ہوکر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا،محمد عامر ان دنوں اپنی فیملی کے ہمراہ انگلینڈ میں قیام پذیر ہیں اور انہیں وہاں غیر معینہ مدت تک وہاں قیام کا اجازت نامہ مل چکا ہے۔ اگر محمد عامر کو برطانوی شہریت مل جاتی ہے تو آئی پی ایل کا حصہ بننے اور بھاری کمائی کا موقع ہاتھ آسکتا ہے۔

ایک کرکٹ ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے محمد عامر نے کہا کہ سیاسی کشیدگی کی وجہ سے پاکستانی کھلاڑی آئی پی ایل کا حصہ نہیں بن پارہے لیکن برطانوی ملنے کے بعد آل راؤنڈر اظہر محمود کو آئی پی ایل میں پنجاب کنگز کے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا تھا۔

محمد عامر نے کہا کہ فی الحال مجھے غیر معینہ مدت کیلیے انگلینڈ میں رہنے کا پروانہ جاری کیا جاچکا ہے، مزید 6یا 7سال تک کرکٹ کھیلنے کا ارادہ رکھتا ہوں، میرے بچوں کو برطانیہ میں رہنا اور تعلیم حاصل کرنا ہے، زندگی کا بیشتر وقت اب وہیں پر گزارنا ہے۔

دوسری جانب قومی ٹیم سے نظر انداز فاسٹ بولر وہاب ریاض نے آئی پی ایل کو پی ایس ایل سے بہتر قرار دے دیا۔

وہاب ریاض نے کہا کہ آئی پی ایل ایک ایسی لیگ ہے جس میں تمام ٹاپ انٹرنیشنل کرکٹرز شریک ہوتے ہیں، آئی پی ایل کا پی ایس ایل سے موازنہ نہیں ہوسکتا۔

وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتا کہ کوئی بھی لیگ آئی پی ایل کا مقابلہ کرسکتی ہے لیکن اگر کوئی اس کے پیچھے کھڑا ہے تو وہ پی ایس ایل ہے جوکہ پاکستان میں اپنی اہمیت منوا چکی ہے۔

  • Aakhir kaar billi thailey se bahir aa he gai. dil ke hasrat zubaan per aa he gai, ye aaj se nahi aik arse se issi tabo do mein tha k kisi terha IPl ka hissa bun jaou, iss traitor ka filfor pakistani NIC aur Passport cancle ker dena chahiay, issey jilawatan b ker dena chahiay, phir ye England jaey ya india we dont care..

  • Wahab Riaz jis ka ODI mein sab se ziada runs dena ka World Record hai, aur abhi k PSL mein jis terha issey kuttey ke terha maar pari hai, iss ke jagha ab T-20 mein b nahi banti,

  • Amir ki apni fitness aur bowling behter Krny k bjayi pcb ko lalkarny ki wajah b yahi thi k isy engalnd mulk Jesa alternative mulk mil gya…khair sy ajkal to player khailty b paisy k liye hai iska nateeja india mai corona phailny k bawajood b australia k player khail rhy thy halanka inke mulk ny pabandi b lga rkhi thi india sy any waly ko bhari jurmana aur jail hogi

  • ہر پاکستانی کو حق ہے کہ اگر اس کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے تووہ کسی ایسے ملک میں سیٹل ہوجاے جہاں پر انصاف ملے اور بچوں کو اچھا ماحول میسر ہو خود لاکھوں انڈینز یہی کررہے ہیں لہذا آئیڈیل ملک انڈیا تو ہرگز نہیں ہوسکتا یورپ ضرور آئیڈیل ہے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >