آسٹریلوی فاسٹ باؤلر بچوں سے جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار

آسٹریلوی فاسٹ باؤلر بچوں سے جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار

آسٹریلین فاسٹ بولر ایرون سمرز کو جمعہ کے روز فینی بے سے گرفتار کر کے آج عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ فاسٹ بولر پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے موبائل میں چائلڈ پورونوگرافی پر مبنی مواد رکھا اور 10 بچوں سے نازیبا تصاویر منگوانے کے لیے بھی رابطے کیے۔

آسٹریلوی پولیس نے فاسٹ بولر کا موبائل فون اپنے قبضے میں لیکر تحقیقات کیں اور الزامات کے ثبوت بھی حاصل کر لیے، پولیس کے مطابق ایرون سمرز پر بچوں کو جنسی زیادتی کے لیے تیار کرنے کے الزامات عائد کیے گئے تھے اور پولیس کو اس کے ثبوت بھی مل گئے ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا نے اس معاملے پر کہا ہے کہ یہ معاملہ کرکٹ حلقوں کے علم میں لایا گیا اور ادارے نے اپنی پالیسی کے تحت فوری طور پر کارروائی کی، اب معاملہ متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا ہے پولیس اس کو دیکھ رہی ہے۔

یاد رہے کہ 25 سالہ ایرون سمرز نے ابھی تک آسٹریلیا کی بین الاقوامی سطح پر نمائندگی نہیں کی لیکن وہ بگ بیش اور ون ڈے کپ سمیت متعدد آسٹریلین ڈومیسٹک ایونٹس کھیل چکے ہیں۔

آسٹریلوی فاسٹ بولر ابوظہبی ٹی10 لیگ میں دکن گلیڈی ایٹرز کے لیے بھی کھیل چکے ہیں۔ آسٹریلین بولر ایرون سمرز پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>