راشد خان کی میرے پاس تم ہو کا گانا گانے کی ویڈیو وائرل،ہمایوں سعید کی بھی تعریف

 راشد خان کی میرے پاس تم ہو کا گانا گانے کی ویڈیو وائرل،ہمایوں سعید کی بھی تعریف

افغان کرکٹر راشد خان نے مشہور پاکستانی ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کا آفیشل گانا گا کر اداکار ہمایوں سعید کا دل جیت لیا۔

افغان کرکٹر کی میرے پاس تم ہو گانا گنگناتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی تو اس پر ہمایوں سعید بھی ان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر راشد خان کے ایک مداح نے ان کی گانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ہمایوں سعید کو بھی ٹیگ کر دیا۔

اس ٹوئٹ کے جواب میں ہمایوں سعید نے کہا کہ راشد کی آواز اچھی ہے۔ ساتھ میں انہوں نے ایک مسکرانے والا ایموجی بھی بنایا جس کا مطلب ہے کہ اداکار کو ان کی آواز بہت پسند آئی ہے۔

یاد رہے کہ ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو میں ہمایوں سعید کے ہمراہ اداکارہ عائزہ خان اور عدنان صدیقی نے اس ڈرامے میں مرکزی کردار نبھائے تھے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >