ایمپائر سے جھگڑا،بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن پر پابندی عائد

ڈسپلن کی دھجیاں اڑانے پر بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن پر پابندی عائد

بنگلہ دیش کے معروف آل راؤنڈر شکیب الحسن کو ڈسپلن کی دھجیاں اڑانے پر تین میچوں کی پابندی اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈھاکہ میں جاری بنگلہ دیش ڈویژن پریمیئر لیگ کے میچ کے دوران محمڈن اسپورٹس کلب کے کپتان شکیب الحسن نے ابایانی لمیٹڈ کے خلاف اپیل کے مسترد ہونے کے بعد امپائر کے سامنے وکٹوں کو ٹھوکر لگا کر غصے کا اظہار کیا تھا۔

میچ کے دوران شکیب الحسن نے دوسری بار ڈسپلن توڑا جب امپائر نے کم روشنی کی وجہ سے کھیل روک دیا اور کور بلانے کا اشارہ کیا۔ اس موقع پر شکیب الحسن نے گراؤنڈ سے تینوں وکٹیں اکھاڑ کر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔

شکیب الحسن نے مخالف ٹیم کے کوچ خالد محمد، جو بنگلہ دیش بورڈ کے ڈائریکٹر بھی ہیں، سے بھی تلخ کلامی بھی کی۔میچ کے بعد ، شکیب الحسن نے سوشل میڈیا پر اپنی غلطی کا اعتراف کیا اور معذرت بھی کی۔

لیگ انتظامیہ نے میچ ریفری کی اطلاع پر شکیب الحسن کے خلاف کارروائی کی اور تین میچوں کی پابندی عائد کردی۔ کھلاڑی پر ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر پانچ لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا جسے شکیب الحسن نے قبول کرلیا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >