قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا فاسٹ باؤلر محمد عامر کو اہم پیغام

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا فاسٹ باؤلر محمد عامر کو اہم پیغام

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے فاسٹ باؤلر محمد عامر کو اہم پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے عامر سے ذاتی کوئی مسئلہ نہیں وہ ریٹائرمنٹ واپس لے کر اگر اچھی فارم کا مظاہرہ کرتے ہیں تو ان کیلئے دروازے کھلے ہیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق  مصباح الحق نے محمد عامر کی جانب سے سلیکشن کیلئے دستیابی کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ محمد عامر نے میری کپتانی میں کم بیک کیا تھا اور ان کی کارکردگی کی وجہ سے ہی انہیں ٹیم سے ڈراپ کیا گیا جس کے بعد عامر نے خود ہی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔

انہوں نے کہا  کہ ریٹائر منٹ واپس لینے کے بعد اگر محمد عامر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں تو  مجھے ان کی سیلیکشن پر کوئی مسئلہ نہیں  ہے۔

مصباح الحق نے مزید کہا کہ کسی بھی کھلاڑی کی فارم سے متعلق قبل از وقت کچھ نہیں کہہ سکتے، فرنچائز کرکٹ اور انٹرنیشنل کرکٹ میں فرق ہوتا ہے، ایسا نہیں ہے کہ جو پی ایس ایل میں پرفارم کرے گا وہ قومی ٹیم کا حصہ بن کر اچھی کارکردگی ہی دکھائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جو لڑکے اس وقت ٹیم کا حصہ ہیں ان سے اچھی کاکردگی لینے کی کوشش کررہے ہیں، آصف علی اور افتخار احمد پہلے بھی پرفارم کرکے آئے تھے، حارث سہیل، عبداللہ شفیق اور سعود شکیل کو کیمپ میں ون ڈے کرکٹ کیلئے تیارکررہے ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >