کوکا کولا کی بوتل کیوں نہیں ہٹائی؟ ویرات کوہلی کے مداح ان پر برہم

ویرات کوہلی نے کوکا کولا کی بوتل کیوں نہیں ہٹائی؟ مداح برہم

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی بھی سوشل میڈیا صارفین اور شائقین کرکٹ کے نشانے پر آگئے، وجہ بنی پریس کانفرنس کے دوران کوکا کولا کی بوتلیں نہ ہٹانا÷

معروف پرتگالی اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو نے گزشتہ دنوں پریس کانفرنس کے دوران اپنے سامنے رکھی کوکا کولا کی بوتلوں کو ہٹا کر ان کی جگہ پانی کی بوتل رکھ دی تھی،جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی تھی، اور پھر اسپین اور فرانس کے کھلاڑیوں کی جانب سے بھی ایسا ہی کیا گیا۔

کرکٹر ویرات کوہلی جو خود کو کرسٹیانو رونالڈو کا بڑا فین کہتے ہیں انہوں نے بطور مداح رونالڈو کے بہترین اقدام کی پیروی نہیں کی÷

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2021 کے فائنل میں پریس کانفرنس کے دوران ویرات کوہلی کے سامنے کوکاکولا کی بوتلیں رکھی گئیں، مداح کو لگا کہ ویرات کوہلی بھی رونالڈو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بوتلیں ہٹا دیں گےلیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔

ویرات کوہلی کے اس اقدام پر ٹوئٹر صارفین خوب برہم ہوئے، صارف نے لکھا کہ انتظار میں ہی رہے کہ کوہلی کوکا کولا کی بوتل ہٹائیں گے لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔

سوہل نہیں لکھا کہ ویرات نے بہت مایوس کیا کوکا کولا کی بوتل نہ ہٹا کر اور کانفرنس میں کہتے رہے پانی پیو رہے۔

ایک صارف نے تو کوہلی کو رونالڈو کا جعلی مداح قرار دے دیا۔

دوسری جانب یونین آف دی یورپین فٹبال ایسوسی ایشن نے یورو کپ 2020 کے دوران کھلاڑیوں کی جانب سے پریس کانفرنسز میں اسپانسرڈ مشروبات کی بوتلوں کو ہٹانے کے واقعات پر وارننگ جاری کردی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >