کیا شعیب اخترلاہورقلندرزخرید رہے ہیں؟

کیا شعیب اخترلاہورقلندرزخرید رہے ہیں؟

پی ایس ایل کی ٹیم لاہور قلندرز کو اب تک کہ تمام سیزن میں کوئی خاطر خواہ کامیابی نہیں ملی، اس بار بھی پاکستان سپرلیگ کی یہ ٹیم سیزن سے باہر ہوچکی ہے، اور اب خبریں سرگرم ہیں کہ راولپنڈی ایکسپریس اور سابق پیسر شعیب اختر لاہور قلندرز خریدنے والے ہیں۔

شعیب اختر رواں سال کے ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی کارکردگی سے انتہائی مایوس ہوچکے ہیں، اور انہیں یقین ہے کہ اگر فرنچائز کی ملکیت تبدیل کردی گئی تو یہ مالکان اور لیگ دونوں کے لئے بہتر ہوگا۔

شعیب اختر نے اشارہ دیا کہ وہ موجودہ مالکان رانا برادران سے فرنچائز خریدنے پر راضی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے، کیونکہ فرنچائز میں شامل افراد ،مالکان ، انتظامیہ ، اور کھلاڑی سمیت کوئی بھی پی ایس ایل ٹرافی جیتنے میں سنجیدہ نہیں ہے۔

اس لئے رانا برادرز سے کہا کہ وہ مجھے اپنی ٹیم فروخت کردیں، میں اس کا نام لاہور ایکسپریس رکھوں گا اور انتظامیہ کو تبدیل کروں گا، یہ مالکان اور انتظامیہ کرکٹ کے بارے میں سنجیدہ نہیں ہیں ،وہ لاہور برانڈ کو ضائع کررہے ہیں۔

لاہور قلندرز پی ایس ایل کی تاریخ کی بدترین ٹیم رہی ،جس نے چھ سیزن میں صرف ایک بار پلے آف کے لئے کوالیفائی کیا، پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی سب سے اچھی کارکردگی گذشتہ سیزن میں آئی جب انہوں نے اپنی تاریخ میں پہلی بار فائنل کے لئے کوالیفائی کیا اور مقابل حریف کراچی کنگز سے شکست ہوئی۔

محمد حفیظ ، فخر زمان ، راشد خان ، اور شاہین آفریدی جیسی عالمی سطح کے کھلاڑی ٹیم کا حصہ ہیں، اس کے باوجود لاہور ایک بار پھر ٹاپ 4 سے باہر ہوچکا ہے،نئے سیزن کے آغاز سے قبل لاہور قلندرز کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >