فہد مصطفیٰ نے غلطی سے فواد کہنے پر صحافی کا مائیک بند کروا دیا،دونوں میں نوک جھونک

پی ایس ایل میں کھیلنے والی فرنچائز کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال، کوچ وسیم اکرم، مکی آرتھر اور دیگر عہدیداروں نے ایک پریس کانفرنس کی جس کی میزبانی اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ کر رہے تھے۔ پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے غلطی سے فہد مصطفیٰ کو فواد کہا تو انہوں نے صحافی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس کا مائیک بند کرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران نجی ٹی وی کے رپورٹر کی بات کرتے ہوئے زبان پھسل گئی اور اس نے فہد مصطفیٰ کو فواد کہہ دیا جس پر اداکار نے ٹوکتے ہوئے اس کی تصحیح کرادی۔ رپورٹر نے اپنی غلطی تسلیم کی اور اپنے سوال کی جانب بڑھنے لگا تو فہد مصطفیٰ نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ اسی وجہ سے انہیں تنخواہ نہیں ملتی۔ جس پر اسٹیج پر موجود سلمان اقبال ، وسیم اکرم و دیگر مسکرانے لگے۔

رپورٹر ابھی اپنی بات مکمل کر ہی رہا تھا کہ فہد مصطفیٰ نے کہا کہ اس کے لیے تالیاں بجائی جائیں اور اس کا مائیک بند کرا دیا جائے۔ اس بحث کے دوران میزبان نے رپورٹر کو "بیٹا” بھی کہا جس پر اس نے برجستہ جواب دیا کہ وہ اپنی زبان قابو میں رکھیں اور اسے بیٹا نہ کہیں۔

مائیک بند کرانے پر صحافی نے احتجاجاً کہا کہ پہلے انہیں پریس کانفرنس میں بلایا جاتا ہے اور سخت سوال پوچھنے پر مائیک بند کرا دیا جاتا ہے جس پر فہد مصطفیٰ نے کہا کہ وہ پرائی شادی میں بربادی کر رہے ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >