عمر اکمل کا اعترافی بیان ، سب سے معافی مانگ لی

کرکٹر عمر اکمل جنہیں گزشتہ سال سے پابندی کا سامنا ہے اب ان کا اعترافی بیان سامنے آ گیا ہے جس میں انہوں نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کرکٹ فینز، پی سی بی اور اپنے اہلخانہ سمیت سب سے معافی مانگ لی۔

عمراکمل نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ میں اپنی غلطی کا اعتراف کرتا ہوں جس کی وجہ سے پاکستان اور کرکٹ کی بدنامی ہوئی اور اس سے ان کے کیریئر اور کرکٹ کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں کچھ لوگوں نے فکسنگ کیلئے اپروچ کیا مگر وہ بروقت پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ کو نہیں بتا سکے۔

اس جرم کی پاداش میں عمراکمل پر12 ماہ کی پابندی عائد کی گئی انہوں نے کہا کہ وہ مجبور تھے کہ کرکٹر ہونے کے باوجود بھی کرکٹ نہیں کھیل سکتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ 12 ماہ کا عرصہ گزارنا ان کے لیے بہت مشکل تھا۔

کرکٹر نے کہا کہ اس عرصے کے دوران انہوں نے بہت کچھ سیکھا اور احساس ہوا کہ ان کی غلطی کی وجہ سے پاکستان اور پاکستانی کرکٹ کی بہت بدنامی ہوئی ہے۔ انہوں نے ساتھی کرکٹرز سے درخواست کی کہ آپ ملک اور کھیل کے سفیر ہیں، کسی بھی مشکوک سرگرمی سے دور رہیں۔

انہوں نے دوسرے پلیئرز کو نصیحت کی کہ اگر کوئی مشکوک شخص آپ سے رابطہ کرے تو فوری پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کو آگاہ کریں تاکہ آپ کا دامن اور کرکٹ کیریئر پاک رہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>