فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کو انگلینڈ سے وطن واپس بھجوادیا گیا

فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کو انگلینڈ سے وطن واپس بھجوادیا گیا

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کو غلط ویزے پر انگلینڈ جانے کے باعث پاکستان واپس بھجوا دیا گیا،  کرکٹر کو وزٹ ویزے پر ٹورنامنٹ میں شرکت کی اجازت نہ ملی۔ فاسٹ باؤلر دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے برطانیہ گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق قومی فاسٹ بولر وہاب ریاض نے اب انگلینڈ کے ورک ویزہ کیلئے اپلائی کردیا ہے، وہاب ریاض آئندہ آٹھ سے دس روز کے اندر ویزہ ملنے کے لیے پرامید ہیں، قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ وہ ویزہ ٹھیک کروا کر دوبارہ انگلینڈ جائیں گے۔

فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے ہنڈرڈ بال کرکٹ کے افتتاحی ایڈیشن میں ٹیم ٹرینٹ راکٹس کی نمائندگی کرنی ہے ،ہنڈرڈ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز 21 جولائی سے ہوگا جبکہ اس کا فائنل21 اگست کو کھیلا جانا ہے لیکن ویزہ مسائل کے سبب قومی کرکٹر وہاب ریاض ایونٹ کے ابتدائی میچ کھیل نہیں پائیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم ان دنوں انگلینڈ میں موجود ہے، پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ون ڈے سیریز کا آغاز ہو چکا ہے تاہم وہاب ریاض قومی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>