انگلینڈ کے خلاف میچ میں کرس گیل کا ہمشکل توجہ کا مرکز، پاکستان کے حق میں نعرے

انگلینڈ کے خلاف فتح پر کرس گیل کے ہمشکل کا پاکستان کے حق میں جشن

پاکستان نے انگلینڈ کو پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں 31 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی،پاکستان کی جیت پر کرس گیل خوشی سے نہال ہوگئے، پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے لگے،انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان میچ میں کرس گیل کا کیا کام؟ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو دیکھ کر صارفین یہ ہی سوال کررہے ہیں،معاملہ آخر ہے کیا؟

کہانی کچھ یوں ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے،جس میں کرس گیل کا ہمشکل قومی ٹیم کی جیت پر جشن منارہاہے، پاکستان کا پرچم تھامے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگارہاہے۔

کرس گیل کا ہمشکل شخص اسٹیڈیم میں ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگاتے دیکھ کر پہلے تو صارفین حیران ہوئے پھر مزاحیہ تبصرے کرنے لگے۔

ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کرس گیل پاکستان کو سپورٹ کرتے ہوئے،دیگر صارفین بھی ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے نظر آئے۔

ٹرینٹ برج میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے انگلش ٹیم کو 233 رنز کا ہدف دیا تھا، جس کے تعاقب میں انگلش ٹیم 201 رنز ہی بناسکی،انگلینڈ میں گرین شرٹس کی پہلی کامیابی پر ناصرف پاکستانی شائقین بلکہ غیرملکی مداح بھی قومی ٹیم کو سپورٹ کرتے دکھائی دیئے،پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے،دونوں ٹیموں کے درمیان بقیہ 2 ٹی 20 میچز 18 اور 20 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>