بابر اعظم کے مداحوں نے انگلش ویمن کرکٹ ٹیم میں ’بھابھی‘ ڈھونڈ لی

بابر اعظم کے مداحوں نے انگلش ویمن کرکٹ ٹیم میں ’بھابھی‘ ڈھونڈ لی

بابر اعظم کے مداحوں کو انگلش ویمن کرکٹ ٹیم میں ’بھابھی‘ مل گئی، انگلش ویمن کرکٹر ڈینیئل ویٹ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی بہترین پرفارمنس کی معترف ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق کپتان بابر اعظم کی انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بہترین کارکردگی پر انگلش ویمن کرکٹر ڈینیئل ویٹ نے ان کی تعریف کی، مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے جاری ہیں۔

انگلش ویمن کرکٹر ڈینیئل نے اپنی ٹوئٹ میں بابر اعظم کا نام لکھا تھا اور اس کے ساتھ حیرانی اور تالیاں بجانے کی ایموجی کا استعمال بھی کیا تھا۔

ڈینیئل ویٹ کی اس ٹوئٹ کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین کے دلچسپ تبصروں کا تانتا بندھ گیا ہے۔

بابراعظم کے مداحوں نے انہیں مستقبل کی ’قومی بھابھی‘ قرار دے دیا، کچھ مداحوں نے ڈینیئل کے نام کے ساتھ بابر اعظم کا نام جوڑ دیا تو کسی نے کرکٹ ٹیم کے کپتان کو سیدھا شادی کی مبارک باد دے ڈالی۔

نوید عباسی نامی صارف نے اپنی ٹوئٹر پوسٹ میں لکھا کہ ’لگتا ہے خاتون آپ بابر اعظم کے عشق میں مبتلا ہو گئی ہیں۔‘

ایک مداح نے ٹوئٹ میں بابر اعظم کو ٹیگ کر کے رشتے کی مبارکباد دے دی۔

ایک صارف نے کہا کہ ڈینیئل ویٹ کے اکاؤنٹ سے ایک ٹوئٹ پر 5 یا 6 ہزار لائکس آتے تھے لیکن بابر اعظم کے نام کے ٹوئٹ پر انہیں اب تک 23 ہزار لائیکس آچکے ہیں، یہ بابر اعظم کے نام کا ہی کمال ہے۔

واضح رہے کہ ایک روزہ میچز کی سیریز میں شکست کے بعد قومی ٹیم نے انگلینڈ کی ٹیم کے خلاف شاندار کم بیک کرتے ہوئے ہوم ٹیم کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دی تھی جبکہ اس میچ میں بابر اعظم نے 85 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور محمد رضوان کے ساتھ انہوں نے 150 رنز کی پارٹنر شپ بھی بنائی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >