سرکاری سپورٹس چینل کو اعظم خان کا مذاق اڑانا مہنگا پڑگیا، فنکاروں کی شدید تنقید

پاکستان کے سرکاری سپورٹس چینل پی ٹی وی سپورٹس کو نوجوان کرکٹر اعظم خان کا سوشل میڈیا پر مذاق اڑانا مہنگا پڑ گیا۔ ٹی وی کے فنکاروں نے سرکاری چینل پر اس قدر شدید تنقید کی کہ انتظامیہ کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا پیغام ہٹانا پڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق اعظم خان انگلینڈ کے خلاف تین میچوں کی ٹی 20 سیریز میں پاکستان کرکٹ کا حصہ ہیں جہاں ٹرینٹ برج میں اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا ڈیبیو کیا اور ابتدائی دونوں میچوں میں انگلینڈ کے خلاف کارکردگی دکھانے میں بھی ناکام رہے۔ عوام نے پہلے میچ میں فتح پر ردعمل دیتے ہوئے بھرپور خوشی کا اظہار کیا جبکہ کچھ صارفین میمز بھی شیئر کرتے رہے۔

پی ٹی وی سپورٹس نے میچ میں اعظم خان کی ناقص کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فیس بک پیج پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں اعظم خان کی فٹنس کو نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ "کھاتا ہے لیکن لگاتا نہیں”۔

جس پر عوام کی جانب سے حیرانی کا اظہار کیا گیا اور فنکاروں سمیت کئی افراد نے پی ٹی وی اسپورٹس کے اس ہتک آمیز پوسٹ پر سخت تنقید کی۔ اداکار علی انصاری نے پی ٹی وی پر تنقید کی اور کہا کہ اس رویے پر شرمندگی کا مقام ہے۔

گلوکار ہارون شاہد نے پی ٹی وی اسپورٹس کی پوسٹ کا اسکرین شاٹ اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا اور لکھا کہ پہلے وہ سمجھے تھے کہ پی ٹی وی سپورٹس کے نام سے چلنے والا جعلی اکاؤنٹ ہے، جب کہ ایسا نہیں تھا تو حیران ہوا! کیا ہم اس طرح اپنے کھلاڑیوں کو نشانہ بناتے ہیں۔

معروف اداکار عدنان صدیقی نے بھی پی ٹی وی اسپورٹس پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی نفرت آمیز اور ناقابل قبول ہے، پی ٹی وی اسپورٹس میں لوگوں کو فوری طور پر حساسیت سیکھنے کی ضرورت ہے۔

اداکار فیضان شیخ نے کہا کہ کھلاڑیوں کا مذاق اڑاتے ہوئے آپ کو شرم آنی چاہیے، ایک کھلاڑی کی جسامت پر طعنے دے رہے ہیں جو اپنے ملک کی اعلیٰ سطح پر نمائندگی کر رہا ہے، آپ کا معیار اس قدر گرنے پر کوئی حیرت نہیں ہے۔

فیصل قریشی نے بھی انسٹاگرام میں مذکورہ پوسٹ پر پی ٹی وی اسپورٹس کو شرم آنی چاہیے۔

فنکاروں اور دیگر سوشل میڈیا صارفین کا شدید ردعمل دیکھتے ہوئے چینل نے مذکورہ پوسٹ ہٹا دی مگر تب تک دیر ہو چکی تھی۔ دوسری جانب پوسٹ ہٹانے کے بعد بھی چینل کی جانب سے کوئی معافی نامہ جاری نہیں کیا گیا۔

  • Wo kehty hai na hera pheri sy na jaye to Yai fankaar b fankari Krny sy ni jaty inko mauqa chahyai k sarkari channels pr bolny ka kyu k in k privates channels sy wabastgiya aur kuch shares b hai isliye Yai nahi chahy gy sarkari channels agy barhy ertugrul lga to kisi ny isy culture k khilaaf to kisi ny 10 rupee k brabar iske auqat btayi lakin krulus usman private channel pr lagny sy inko saanp Songh gya tha aur koi ni bola…..nateeja Yai hai k in fankaaro ki kisi Baat ko itni hawa na do jaye


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >