بھارت کے پی ایل کھیلنے سے روکنے کیلئے دھمکی دے رہا ہے:جنوبی افریقی کرکٹر،غیرملکی کھلاڑی دستبردار

بھارت کشمیر پریمیئر لیگ پر جل کر راکھ ہوگیا،بھارت نے غیرملکی کھلاڑیوں کو دھمکیاں دیکر کشمیر پریمیئر لیگ میں شرکت سے روک دیا ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ کی دھمکی کے باعث ٹورنامنٹ میں شریک تمام غیر ملکی کرکٹرز دستبردار ہوگئے ہیں،انڈین کرکٹ بورڈ نے غیرملکی کھلاڑیوں کو دھمکی دی کہ کشمیر پریمیئر لیگ میں حصہ لیا تو بھارت کے دروازے بند کردیں گے، دیگر بورڈز کو اس حوالے سے خط لکھ دیے۔

ترجمان کشمیر پریمیئر لیگ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام نے انگلش اور افریقن کرکٹ بورڈز حکام سے رابطے کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو ہر صورت روکا جائے، ورنہ ان کے لئے بھارت کے دروازے بند کئے جائیں،دونوں بورڈز نے تاحکم ثانی اپنے کھلاڑیوں کو کشمیر پریمیئر لیگ میں شرکت سے روک دیا۔

ترجمان کے پی ایل کا کہنا ہے کہ دونوں بورڈز کے فیصلے کے بعد کے پی ایل نے دیگر غیر ملکی کرکٹرز سے خود معذرت کی،جس کے بعد اب کشمیر پریمیئر لیگ میں مقامی کرکٹرز شامل کئے جائیں گے، کے پی ایل سے چھ غیر ملکی کرکٹرز دستبردار ہوئے ہیں ان میں ہرشل گبز، میٹ پرائر، ٹینو بیسٹ اور مونٹی پینسر شامل ہیں،

سابق کھلاڑی اور جنوبی افریقی ٹیم کے کوچ ہرشل گبز نے ٹوئٹر بیان میں بتایا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ مجھے بھی دھمکی دے رہا ہے،بی سی سی آئی غیرضروری طور پر پاکستان کے ساتھ اپنا سیاسی ایجنڈا بیچ میں لارہاہے اور مجھےکے پی ایل ٹی ٹوئنٹی میں کھیلنے سے روکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بی سی سی آئی کی جانب سے مجھے بھی دھمکی دی جارہی ہے کہ بھارت میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائےگی،ہرشل گبز نےجنوبی افریقہ کیلئے90ٹیسٹ،248ون ڈے،23ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے،آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں 6 اگست سے کے پی ایل کا آغاز ہوگا،

  • Pakistan should make KPL more lucrative than any cricket league for cricket boards to resist it. Any investment in this league will be a worthy investment since it will highlight the Kashmir issue big time.

    Plus it will also play it’s part to alienate India, when they will try to disallow the big names from playing Indian leagues.

  • India is afraid over exposure of its Indian Occupied kashmir (IoK)…disputed territory that india has occupied and imposed curfew there in…These are common tactics of cowards and liars….when they dont have substance, they play cheap shots… Kasmiris have rights too..

  • یہ اس لئے ہورہا ہے کہ ہم کچھ بھی جواب نہیں دے رہے اور بھارتی کرکٹ بورڈ اور ان کی خارجہ محاذ اور بیرون ملک کمیونٹی سب مل کر پاکستانی کرکٹ کو ختم کروانے کیلئے زور لگا رہے ہیں۔ ہمیں آسٹریلیا اور انگلینڈ اور ساوتھ افریقہ کے ساتھ مل کر بھارت کو جواب دینا چاہئے کیونکہ بہت ساری بے ضابطگیاں بھارت کی جانب سے کی جارہی ہیں جو کبھی ساوتھ افریقن بورڈ کرتا تھا اور ان پر پابندی لگ گئی تھی اب بھارت پر بھی پابندی لگوانے کیلئے ہمیں فل مپین چلانی پڑے گی


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >