محمدرضوان اور محمدحفیظ کا نیا ریکارڈ، بابراعظم اور محمدرضوان کی جوڑی بہترین قرار

محمد رضوان کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے۔

ویسٹ انڈیز کیخلاف کھیلے جانیوالے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران محمد رضوان نے 46 رنز کی اننگز کھیل کر کیلنڈائیر میں سب سے زیادہ 752رنز بنالئے

اس سے قبل یہ ریکارڈ آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ کے پاس تھا،جنھوں نے 2019 کی20 اننگز میں 748 رنز بنائے تھے۔پال سٹرلنگ نے 748 رنز کا معرکہ 20 اننگز میں سرانجام دیا تھا جبکہ محمدرضوان نے محمد14 اننگز کھیل کر 752 رنز بنائے

رواں برس قومی کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کی جوڑی بھی کامیاب رہی ، محمد رضوان اور بابراعظم کی جوڑی نے رواں سال ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں مشترکہ طور پر 1275 رنز بنائے ۔

دیگر پاکستانی بلے بازوں کی کارکردگی اتنی متاثرکن نہیں رہی ، سب نے مل کر 896 رنز ہی اسکور کیے ۔

دوسری جانب پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ نے ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں کفایتی بولنگ کا نیاریکارڈقائم کردیا۔

گذشتہ روزویسٹ انڈیز سے دوسرے میچ میں محمد حفیظ نے4اوورز میں ایک میڈن کرتے ہوئے 6 رنز کے عوض ایک وکٹ لے کر ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں کفایتی بولنگ کا ریکارڈ بنا دیا۔

ان سے قبل یہ اعزاز فاسٹ بولر محمد عامر کے پاس تھا جنہوں نے2016 میں یواے ای کیخلاف 4 اوورز میں 6 رنز کے عوض 2 وکٹیں اپنے نام کی تھیں، انہوں نے بھی ایک اوور میڈن کیا تھا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>