کشمیر پریمیئر لیگ، ہرشل گبز کے بعد انگلش ٹیم کے سابق کھلاڑی مونٹی پینسر بھی بھارت کے خلاف پھٹ پڑے

کشمیر پریمیئر لیگ کے انعقاد پر جنوبی افریقا کے سابق کھلاڑی ہرشل گبز کے بعد انگلینڈ کے مونٹی پینسر بھی بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے خلاف پھٹ پڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انگلش بورڈ نے انہیں بتایا کہ کے پی ایل میں شرکت کرنے کی صورت میں دوبارہ بھارتی ویزا نہیں ملے گا۔

انگلینڈ ٹیم کے سابق کھلاڑی نے بتایا کہ انہیں کے پی ایل کا حصہ بننے پر بھارت میں کسی کرکٹ ایونٹ کا حصہ نہ بنانے کا کہا گیا ہے، کھلاڑی نے کہا کہ بھارتی دھمکی کے باعث کمنٹری اور براڈ کاسٹنگ کے کیریئر میں مشکلات دیکھ رہا ہوں۔ بھارتی بورڈ کی جانب سے روکے جانے پر کے پی ایل کھیلنا میرے لیے مشکل ہو گیا ہے۔

یاد رہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ کے مظفرآباد میں انعقاد پر بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام نے بوکھلاہٹ میں فوری طور پر انگلش اور جنوبی افریقن کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا اور انہیں ہدایت دی کہ وہ اپنے کھلاڑیوں کو پاکستان جانے سے روکیں۔

قبل ازیں کشمیر پریمیئر لیگ میں شرکت کیلئے تیار ہونے والے جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر ہرشل گبز نے بھی سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے بتایا تھا کہ کے پی ایل کھیلنے سے روکنے کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جنرل جے شنکر انہیں دھمکیاں دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بی سی سی آئی غیرضروری طور پر پاکستان کے ساتھ اپنا سیاسی ایجنڈا بیچ میں لا رہا ہے اور مجھے کے پی ایل ٹی ٹوئنٹی میں کھیلنے سے روکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>