کشمیر پریمیئر لیگ : ہرشل گبز بھارت کا دباؤ ٹھکراتے ہوئے پاکستان پہنچ رہے ہیں؟

کشمیر پریمیئر لیگ کے صدر عارف ملک نے بتایا کہ جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر ہرشل گبز نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کا دباؤ مسترد کر دیا ہے اور وہ لازمی کے پی ایل کا حصہ بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو یہ سمجھنا چاہیے کہ اس ٹورنامنٹ میں کرکٹ کھیلی جا رہی ہے کوئی سیاست نہیں ہو رہی۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقہ کے سابق کھلاڑی ہرشل گبز نے کہا تھا کہ بی سی سی آئی کے سیکرٹری جنرل جے شنکر نے انہیں کے پی ایل میں شرکت کرنے پر دھمکیاں دی ہیں، جنوبی افریقہ کے سابق بلے باز نے کہا کہ بی سی سی آئی انہیں کے پی ایل کے پہلے سیزن میں شرکت سے روکنے اور پاکستان کے ساتھ اپنا سیاسی ایجنڈا بیچ میں لانے کی کوشش کر رہا ہے۔

ہرشل گبز نے مزید کہا تھا کہ بی سی سی آئی نے انہیں دھمکی دی ہے کہ اگر انہوں نے کشمیر پریمیئر لیگ میں شرکت کی تو انہیں بھارت میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بی سی سی آئی مجھے دھمکیاں دے رہا ہے کہ وہ مجھے کرکٹ کے حوالے سے کسی بھی معاملےمیں بھارت میں داخل نہیں ہونے دے گا، یہ مضحکہ خیز ہے۔

صدر کشمیر پریمیئر لیگ عارف ملک کا کہنا ہے کہ کے پی ایل پر مقبوضہ کشمیر میں بھی بہت جوش و خروش ہے، کوشش ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ بھی اس ٹورنامنٹ کو دیکھ سکیں۔

واضح رہے کشمیر پریمیئر لیگ کا آغاز 6 اگست سے ہوگا اور فائنل 17 اگست کو کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کے تمام میچز مظفر آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >