ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بڑے میچ میں پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا کب ہو گا ؟ جانئے

چوبیس اکتوبر کو دنیائے کرکٹ کے دو حریف ہونگے آمنے سامنے، پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سپر بارہ کے پہلے میچ میں بھارت سے ٹکرائے گا،کرکٹ کی دنیا کے دو بڑے حریفوں کے درمیان مقابلہ چوبیس اکتوبر کو ہونے کا امکان ہے، میگا ایونٹ کا مکمل شیڈول جاری نہیں کیا گیا،شیڈول کا اعلان جلد ہی متوقع ہے۔

ٹورنامنٹ کا پہلا راؤنڈ سترہ اکتوبر سے عمان میں کھیلا جائے گا،جس میں آٹھ ٹیمیں سپر بارہ کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے چار مقامات پر کھیلیں گی،سپر بارہ کے مقابلے بھی دو گروپوں پر مشتمل ہونگے، پہلے گروپ میں پاکستان اور بھارت گروپ بی میں ہیں، نیوزی لینڈ ، افغانستان اور دو کوالیفائر بھی گروپ بھی کا حصہ ہیں، جبکہ آسٹریلیا ، ویسٹ انڈیز ، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ گروپ اے میں ہیں اور ان میں دو کوالیفائر بھی شامل ہوں گے۔

دونوں گروپوں کی تمام ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف کھیلیں گی اور سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرینگی، بھارت کو آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان پر سبقت ہے،بھارت نے ون ڈے ورلڈ کپ اور ٹی 20 ورلڈ کپ سمیت تمام بارہ مقابلے جیتے ہوئے ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>