بھارتی دھمکیاں ناکام، کے پی ایل کا کامیاب انعقاد،ہرشل گبز بھی مظفرآباد پہنچ گئے

بھارتی دھمکیاں ناکام، کے پی ایل کا کامیاب انعقاد،ہرشل گبز بھی مظفرآباد پہنچ گئے

کھیل کا میدان ہو یا سیاست۔۔ یا پھر سرحدی معاملہ۔ بھارت پاکستان کیخلاف کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا۔ کشمیر پریمیئر لیگ کے آغاز سے قبل ہی بھارت نے رکاوٹیں ڈالیں لیکن منہ کی کھانی پڑی، کل مظفر آباد میں کشمیر پریمیئر لیگ کا آغاز ہوگیا۔

بھارتی دھمکیوں کے باوجود جنوبی افریقی کرکٹر ہرشل گبز مظفر آباد پہنچ کر لیگ کا حصہ بن گئے،ہرشل گبز کے پی ایل میں اوور سیز واریئرز کی نمائندگی کریں گے۔

بھارت نے لیگ کے آغاز سے قبل غیر ملکی کھلاڑیوں کو دھمکی دی تھی کہ اگر کشمیر پریمیئر لیگ میں شرکت کی تو غیرملکی کھلاڑیوں کے لئے بھارت کے دروازے بند کردیئے جائیں گے، جس کہ وجہ سے متعدد کھلاڑیوں نے لیگ میں شرکت سے انکار کردیا تھا جبکہ ہرشل گبز نے ٹویٹ پر بھارت کو منہ توڑ جواب دیا تھا۔

ہرشل گبز نے ٹوئٹر پر کہا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ مجھے دھمکی دے رہا ہے، بی سی سی آئی غیرضروری طور پر پاکستان کے ساتھ اپنا سیاسی ایجنڈا بیچ میں لارہاہے اور مجھےکے پی ایل ٹی ٹوئنٹی میں کھیلنے سے روکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

گزشتہ روز سے مظفرآباد میں کے پی ایل کا آغاز ہوگیا،پہلے میچ میں راولا کوٹ ہاکس نے میرپوررائلز کوتینتالیس رنزسے ہرادیا،ایک سوپچیانوے رنزکےہدف کےتعاقب میں میرپوررائلز کی ٹیم ایک سواکیاون رنزبناسکی،ایونٹ کا فائنل 17 اگست کو کھیلا جائے گا،کشمیر پریمیئر لیگ نے شائقین کے دل جیت لئے، سوشل میڈیا پر خوب سراہا جارہاہے۔

ٹوئٹر پر کے پی ایل دوہزار اکیس ٹرینڈ چل رہا ہے، جہاں شائقین کرکٹ محبت کا اظہار کررہے ہیں، مقدس شاہد نے امید ظاہر کی کہ یہ ٹورنامنٹ کامیاب رہے گا۔

فرید خان نے ہرشل گبز کو مظفرآباد میں خوش آمدید کہا۔

میاں عمر نے آزاد کشمیر کی خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ دنیا کو دیکھنا چاہئے کہ ہم امن پسند ہیں اور اسپورٹس کے دیوانے ہیں۔

میچ کے پہلے روز بھارت کو کچھ سمجھ نہ آیا تو سوشل میڈیا کا سہارا لے کر ٹرولنگ شروع کردی،جہاں بھارتی صارفین دل کا غبار نکالنے میں مصروف ہیں،اور پاکستانی انہیں منہ توڑ جواب دے رہے ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>