وزیراعظم عمران خان نے ڈومیسٹک اور اسکول کرکٹ فریم ورک کی منظوری دیدی

وزیراعظم عمران خان نے ڈومیسٹک اور اسکول کرکٹ فریم ورک کی منظوری دیدی

وزیراعظم عمران خان نے ملک میں ڈومیسٹک اور اسکول کرکٹ فریم ورک کی منظوری دے دی ہے، اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کو سینٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبداللہ خان سنبل نے ڈومیسٹک کرکٹ پر بریفنگ دی، جس میں اسکول کرکٹ سے متعلق اقدامات پر آگاہ کیا گیا۔

وزیراعظم نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحت کام کرنے والی تنظیم سی پی سی اے کے تیار کردہ ماڈل کی تعریف کی اور ڈومیسٹک اور اسکول کرکٹ فریم ورک کی منظوری دی۔

وزیراعظم نے 15 ستمبر سے وسطی پنجاب میں شروع ہونے والی اسکول کرکٹ چیمپئن شپ میں اپنی مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ اسکول کرکٹ میں حقیقی کرکٹ کے ٹیلنٹ پیدا کرنے اور ان کو تیار کرنے کی بے پناہ صلاحیت ہے،بریفنگ میں ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل اور سی ای او پی سی بی وسیم خان سمیت سی ای او سی پی سی اے خرم نیازی بھی موجود تھے۔

دوسری جانب ٹویٹر پر عمران خان نے کہا کہ اسکول کرکٹ کی بحالی کیلئےپنجاب خصوصاً سینٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کی کاوشوں کاجائزہ لیکرخوش ہوں، 870سکولز اور 231 کالجزگراؤنڈز کیساتھ پنجاب بھرمیں کھیلوں کے355میدان تیار کئےگئےہیں، وزیراعظم نے تمام صوبوں کو کھیلوں کی بحالی اور نوجوانوں کوکھیلوں کی سہولیات کی فراہمی پر توجہ پر زور دیا۔

ایک اور ٹویٹ میں وزیراعظم عران خان نے بطور چیئرمین پی سی بی، احسان مانی کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔۔ ٹوئٹ میں خدمات کو سراہتے ہوئے لکھا کہ احسان مانی نے نیا ڈومیسٹک ڈھانچہ ریجینل کرکٹ فعال کروایا۔۔ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ ٹیموں کو لانے میں بھی کردار ادا کیا۔۔ احسان مانی نے جمعرات کے روز وزیراعظم سے،، بطور پی سی بی چیئرمین مزید کام کرنے سے معذرت کرلی تھی۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>