وسیم اکرم کی مونچھوں کیساتھ ویڈیومنظرعام پر، شنیرااکرم کا مونچھوں پر اعتراض

لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم نے قرنطینہ میں وقت گزارنے کو مشکل قرار دے دیا،میلبرن سے ویڈیو پیغام میں کہا کہ اہلیہ شنیرا نے مجھے بہت متحرک کیا،انسان کو ہمت نہیں ہارنی چاہیے۔

وسیم اکرم اہلیہ اور بیٹی سے ملنے آسٹریلیا گئے ہیں،جہاں وہ قرنطینہ میں ہیں،گزشتہ سال سے شنیرا بیٹی کے ہمراہ کورونا وبا کی وجہ سے لگی سفری پابندیوں کے باعث آسٹریلیا میں ہی پھنسی ہوئی ہیں۔

سابق کپتان وسیم اکرم کی مونچھوں کے ساتھ ویڈیوسامنے آگئی ہے،مونچھوں کے حوالے سے وسیم اکرم نے بتایا کہ اہلیہ شنیرا کو ان کا نیا لُک کچھ خاص پسند نہیں آیا،وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کہا کہ قرنطینہ کے خاتمے کے بعد وہ ان مونچھوں کے ساتھ گھر نہیں آسکتے۔

وسیم اکرم نے مونچھوں پر کہا کہ یہ قرنطینہ اسٹائل ہے، آٹھ دن کمرے میں بند رہتے ہوئے ہوگئے ہیں، ایکسرسائز کے لیے خود کو متحرک کرنا بڑا مشکل ہوتا ہے، آپ بھی مجھے موٹیویٹ کریں، اب بائیسکل بھی لے لی ہے، پنتالیس منٹ بائیسکل چلانے سمیت مختلف جسمانی مشقیں کرتا ہوں۔

سوشل میڈیا سائٹس پر وسیم اکرم نے اپنی اس نئی لُک کے ساتھ ایک ویڈیو جاری کی تو مداحوں نے ان کے نئے انداز کی تعریف کی، ایک صارف نے کہا کہ ان کا تو یہ مونچھوں والا نیا لُک بہت اچھا لگ رہا ہے، صارف کے اس کمنٹ پر وسیم اکرم نے جواب دیا کہ اُن کی اہلیہ کو تو یہ لُک بالکل بھی پسند نہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>