دوران میچ سیکیورٹی اہلکاروں نے بھارتی بیٹسمین کو میدان سے باہر نکال دیا

دوران میچ سیکیورٹی اہلکاروں نے بھارتی بیٹسمین کو میدان سے باہر نکال دیا

ہیڈنگلے میں بھارت اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب سیکیورٹی اہلکاروں نے بھارتی بیٹسمین کے روپ میں میدان میں داخل ہونے والے ایک شائق کو پکڑ کر باہر نکال دیا۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہیڈنگلے میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ جاری تھا کہ مشہور یوٹیوبر ڈینئل جاروس بھارتی بیٹسمین کا روپ دھارے میدان میں داخل ہوئے، واقعے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق عین اسی وقت بھارتی بیٹسمین روہت شرما آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ رہے تھے تو اسٹیڈیم میں موجود تمام لوگ جاروس کو نئے آنے والے بھارتی بیٹسمین سمجھتے رہے اور ایسے جاروس گراؤنڈ کے درمیان پچ پر پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہاتھ میں بلا تھامے جاروس بیٹنگ کیلئے خود کو تیار کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ اچانک سیکیورٹی اہلکار انہیں پکڑ کر میدان سے باہر نکالنے کی کوشش شروع کردیتے ہیں اور جاروس سیکورٹی اہلکاروں کے سامنے مزاحمت کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

واضح ہو کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ جاروس عرف جاروو پہلی بار دوران میچ میدان میں داخل ہوئے ہوں بلکہ گزشتہ ہفتے لارڈز میں ہونے والے میچ کے دوران بھارتی باؤلنگ کے دوران جاروو میدان میں داخل ہوئے اور اطمینان سے فیلڈ میں تبدیلیوں کے احکامات دیتے دکھائی دیئے تھے۔

اس موقع پر سیکیورٹی اہلکاروں کو کافی دیر بعد حقیقت کا علم ہوا جس پر انہوں نے جاروو کو پکڑ کر میدان سے باہر نکال دیا تھا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >