نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان،پی سی بی نے کرکٹ شائقین کو خوشخبری سنا دی

کرکٹ شائقین کے لئے بڑی خبر، پاک نیوزی لینڈ سیریز کے لیے تماشائیوں کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت مل گئی

کرکٹ کے شائقین کے لئے بڑی خبر آ گئی، پاک نیوزی لینڈ سیریز کے لیے تماشائیوں کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز کے لیے 25 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دے دی گئی۔ این سی او سی کے مطابق پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شیڈول تینوں ایک روزہ بین الاقوامی میچز کے لیے کُل 4500 تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

این سی او سی نے فیصلہ کیا ہے کہ قذافی سٹیڈیم لاہور میں شیڈول پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کے لیے کُل 5500 تماشائیوں کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

علاوہ ازیں صرف کورونا کی مکمل ویکسینشن کروانے والے تماشائیوں کو ہی اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

این سی او سی کی جانب سے تماشائیوں کی اجازت کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا کہ خوشی ہے کہ این سی او سی نے پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ سیریز کے 8 میچز کے لیے 25 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تماشائیوں کو کھیلوں کے کسی بھی ایونٹ کا حقیقی اثاثہ مانا جاتا ہے۔

واضح رہے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کے تمام میچز دوپیر 2.30 بجے شروع ہوں گے، سیریز میں شرکت کے لیے قومی اسکواڈ 8 ستمبر کو اسلام آباد پہنچے گا، اسلام آباد میں ایک روزہ قرنطینہ کے بعد قومی اسکواڈ 10 ستمبر کو ٹریننگ کا آغاز کردے گا دوسری جانب لاہور میں شیڈول تمام ٹی ٹوئنٹی میچز رات 7 بجے شروع ہوں گے۔

نیوزی لینڈ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کو فیملیز اپنے ہمراہ لانے کی اجازت ہوگی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >