سرفراز کی کھانابنانے کی ویڈیو پر عالیہ رشید کے تبصرے پر سرفرازاحمد غصے میں آگئے

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی بیوی خوشبخت نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں سرفراز کو ان کے لیے پاستہ بناتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس ویڈیو پر کچھ کرکٹرز آپس میں ہنسی مذاق کرنے لگے تو لگے ہاتھ عالیہ رشید نے بھی تبصرہ کر دیا جس پر سرفراز احمد بھڑ اٹھے۔

سابق کپتان کی اہلیہ خوشبخت سرفراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کے شوہر اپنی فیملی کیلئے پاستہ بیک کر رہے ہیں۔ اس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ان (سرفراز) کے قریب ہونے سے یہ فائدہ ہے۔

ویڈیو میں سرفراز احمد کو کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ شیف سرفراز کا پاستہ بنے گا، ہم اسے 15 سے 20 منٹس کے لیے اوون میں گرم کریں گے اور اس کے بعد ہمارا پاستہ تیار ہوجائے گا۔ ویڈیو کے آخر میں ان کی اہلیہ نے بتایا کہ آپ نے مٹنز (کچن گلوز) اُلٹے پہن رکھے ہیں، جس پر سرفراز نے کہا کہ کوئی بات نہیں۔

مذکورہ ویڈیو پر شاداب خان اور حسن علی نے مزاح کے طور پر لکھا کہ بھابھی آتے ہی ہمارے کپتان کو کام پر لگا دیا۔ جبکہ بالترتیب حسن نے کہا کہ کپتان یہ والا ٹیلنٹ ہمیں بتایا ہی نہیں آپ نے۔

حسن علی کے جواب میں شاداب نے کہا کہ اگلی چائے کپتان سے ہی بنواتے ہیں۔

اس ٹوئٹ کے جواب میں اسپورٹس جرنلسٹ عالیہ رشید نے انٹری ماری اور ای پرانے واقعے کو لیکر تبصرہ کر دیا ان کا کہنا تھا کہ بھائی ہلکا ہاتھ رکھیں، پانی پلانے پر آسمان ٹوٹ پڑا تھا، اب چائے بنوائیں گے۔

عالیہ رشید کا یہ تبصرہ سرفراز کو ایک آنکھ نہ بھایا اور فوراً اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ بات کیا ہورہی ہے اور آپ کیا بات کررہی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلی بات آپ کو اس گفتگو میں شامل ہی نہیں ہونا چاہیے تھا، یہاں کرکٹ نہیں چل رہی، بہتر ہے آپ اپنی رائے کرکٹ تک ہی محدود رکھیں، پرسنل نہ ہوں۔

اس کے جواب میں عالیہ رشید نے وضاحت بھی دی کہ وہ مذاق میں یہ بات کہہ رہی تھیں۔

یاد رہے کہ عالیہ رشید نے گزشتہ سال پاکستان بمقابلہ انگلینڈ میچ کے دوران سرفراز کی پانی والی بوتل پچ پر موجود بلے بازوں کا دینے کا حوالہ دیا تھا۔ اس واقعہ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی اور شایقین کرکٹ کا خیال تھا کہ ان جیسے سینئر کھلاڑی کے ساتھ ایسا سلوک نہیں ہونا چاہیے تھا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >