قرنطینہ کے دوران وسیم اکرم کا دلچسپ انداز، مداح ہنسنے پر مجبور

قرنطینہ کے دوران وسیم اکرم کا دلچسپ انداز، مداح ہنسنے پر مجبور

سوئنگ کے سلطان اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم آسٹریلیا میں موجود ہیں وہاں پہنچنے پر انہیں حکام کی جانب سے حکام قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، تاہم انہوں نے اس دوران اپنی ایک دلچسپ تصویر شیئر کی ہے جس میں گنجے نظر آ رہے ہیں۔

ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وسیم اکرم بالکل کسی گنجے آدمی کی طرح نظر آ رہے ہیں جن کے ماتھے اور سر پر گنج پن کے آثار ہیں جبکہ سر کے اطراف میں کچھ سفید بال موجود ہیں۔

سوئنگ کے سلطان نے اس تصویر کو پوسٹ کرتے ہوئے ہنسی والے ایموجیز کے ساتھ لکھا کہ بارہ روز قرنطینہ میں گزارنے کے بعد آج انہیں اپنا ریزر نظر آ گیا ہے، انہوں نے مداحوں سے پوچھا کہ کیا اب سب خوش ہیں۔

ان کی اس تصویر پر مداح ہنسے اور ردعمل دیئے بغیر نہ رہ سکے ان کی اس تصویر کو زیادہ تر مداحوں کی جانب سے مذاق ہی کے طور پر لیا گیا ہے البتہ اس سے پہلے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں وہ مونچھیں رکھے نظر آئے تھے۔ اس ویڈیو میں ان کے اوتار کو مداحوں نے تو پسند کیا تھا البتہ شنیرا کو وسیم اکرم کی مونچھیں کچھ خاص پسند نہیں آئی تھیں۔

یاد رہے کہ وسیم اکرم کی اہلیہ گزشتہ برس کورونا وائرس کے باعث لگنے والی پابندیوں کی وجہ سے آسٹریلیا میں موجود ہیں وہ اپنی بیٹی عائلہ کے ساتھ آسٹریلیا ہی میں ہیں ۔ اب وسیم اکرم بھی قرنطینہ میں وقت گزارنے کے بعد اپنی اہلیہ اور بیٹی سے ملیں گے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>