بنگلہ دیش کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کی بدترین شکست کا فائدہ پاکستان کو کیسے ہوا؟

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹونٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی، قومی ٹیم ٹاپ تھری میں آگئی۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ ٹیم کی بنگلہ دیش کے ہاتھوں‌ شکست کا فائدہ پاکستان کو ہو گیا، آئی سی سی کی ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کی رینکنگ میں تنزلی کے بعد، پاکستانی ٹیم ٹاپ تھری میں آگئی۔

بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میں شکست کھانے کے بعد نیوزی لینڈ ٹیم چوتھی پوزیشن پر آگئی، ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں انگلینڈ کی ٹیم بدستور سرفہرست ہے۔

آئی سی سی کی جاری کردہ ٹی 20 رینکنگ میں انگلینڈ ٹیم پہلے، بھارت دوسرے، قومی ٹیم تیسرے، نیوزی لینڈ چوتھے، جنوبی افریقہ پانچویں نمبر پر یے۔

آسٹریلیا ٹیم چھٹے، بنگلہ دیش ساتویں، افغانستان آٹھویں، سری لنکا نوے جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم دسویں نمبر پر موجود ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>