متوقع چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے پرانے ٹویٹس کیوں ڈیلیٹ کردئیے؟

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ممکنہ طور پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ تعینات کیے جانے والے رمیز راجہ نے ٹویٹر سے اپنے پرانے بیانات ڈیلیٹ کردیئے ہیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سابق کرکٹر اور بین الاقوامی شہرت یافتہ کمنٹیٹر رمیز راجہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ بننے کے مضبوط امیدوار بن کر سامنے آئے ہیں۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کے الیکشن میں رمیز راجہ کو چیئرمین تعینات کردیا جائے گا۔

ممکنہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے تعیناتی سے قبل ہی مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر سے اپنے سارے سابقہ پیغامات و بیانات ڈیلیٹ کردیئے ہیں۔

انہوں نے یہ قدم کیوں اٹھایا اس حوالےسے ٹویٹر پر ہی انہوں نے ایک بیان جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے کچھ پرانے ٹویٹس ڈیلیٹ کیے ہیں، میری حمایت کرنےوالوں کو شکریہ میرا کام میری قابلیت ثابت کرے گا۔

ذرائع کے مطابق رمیز راجہ نے ایسے ٹویٹس بھی ڈیلیٹ کئے ہیں جو انہوں نے عمران خان کی حمایت اور اپوزیشن جماعتوں کی مخالفت میں کئے تھے یا یہ ٹویٹس کچھ پاکستانی کھلاڑیوں کے خلاف تھے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی مدت ملازمت پوری ہوگئی ہے جس کے بعد انہوں نے مزید کام کرنے سے معذرت بھی کرلی تھی، بعد ازاں سابق کرکٹر رمیز راجہ کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی جس میں قومی کرکٹ کے امور زیر غور آئے۔

ملاقات کے بعد وزیراعظم نے اپنے خصوصی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے رمیز راجہ اور اسد علی خان کو پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا رکن بھی نامزد کردیا تھا


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>