مصباح الحق اور وقار یونس نے عہدے کیوں چھوڑے؟اندرونی کہانی سامنے آ گئی

مصباح الحق اور وقار یونس نے عہدے کیوں چھوڑے؟اندرونی کہانی سامنے آ گئی

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کے عہدے چھوڑنے سے متعلق اہم انکشافات سامنےآ گئے ہیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مصباح الحق اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کے درمیان ایک ملاقات ہوئی جس میں وسیم خان نے مصباح کو نیوزی لینڈ سیریز کے دوران آرام کا مشورہ دیا۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ مصباح الحق اس سیریز میں ٹیم کے ہمراہ جانے کے خواہش مند تھے تاہم وسیم خان کی جانب سے انہیں آرام کرنے کا مشورہ دینے کے بعد مصباح نے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا۔

میڈیا رپورٹس میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ مصباح الحق اور وسیم خان کے درمیان قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کے معاملے پر بھی اختلافات کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح الحق اور وسیم خان کے درمیان دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی اسکواڈ میں اعظم خان کی شمولیت کے معاملے پر بحث بھی ہوئی۔

مصباح الحق اس دورے میں اعظم خان کو اسکواڈ میں شامل کرنے کے حق میں نہیں تھے، بورڈ کے رویے اور سیلکشن کے معاملات پر مصباح الحق نے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا، جبکہ قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس سے پی سی بی نے خود استعفیٰ لیا۔

واضح رہے کہ ہیڈ کوچ مصباح الحق اور باؤلنگ کوچ کے اپنے عہدوں سے مستعفیٰ ہونے کے بعد پی سی بی نے ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق کو دورہ نیوزی لینڈ کیلئے عبوری کوچنگ کے فرائض سونپ دیئے ہیں۔

  • پی سی پی نے بہت ہی اچھا فیصلہ کیا ہے کہ یہ دونوں کوچ فضول کوچ تھے۔ صرف اپنی جیب بھرنے کے لیے بیٹھے تھے۔ اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ہے یہ دونوں کی وجہ سے پاکستان کرکٹ ٹیم زوال کی طرف آرہا تھا ۔ اور دونوں کی جانے سے پاکستان کرکٹ ٹیم اوپر کی طرف منزل طے کریگا ۔ انشاءاللہ


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >