مصباح ،وقار مستعفیٰ، ریٹائرمنٹ لینے والے محمد عامر کا بڑا فیصلہ

مصباح ،وقار مستعفیٰ، ریٹائرمنٹ لینے والے محمد عامر  کا بڑا فیصلہ

پاکستان کے مشہور فاسٹ باؤلر محمد عامر نے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور باؤلنگ کوچ وقار یونس کے عہدوں سے مستعفیٰ ہونے کے بعد ریٹائرمنٹ واپس لینے پر غور شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محمد عامر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے اس کا ذمہ دار باؤلنگ کوچ وقار یونس اور مصباح الحق سے اپنے اختلافات کو قرار دیا تھا۔

تاہم مصباح الحق اور وقار یونس کی جانب سے اپنے اپنے عہدوں سے مستعفیٰ ہونے کے بعد محمدعامر نے کرکٹ میں واپسی کیلئے اپنے قریبی دوستوں سے مشاورت شروع کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد عامر کی جانب سے ایک یا دو روز میں باقاعدہ طور پر ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان متوقع ہے، اس حوالے سے محمد عامر اپنے قریبی دوستوں سے مشاورت بھی کررہے کہ کس طرح انہیں اپنی ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ محمد عامر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے اس وقت کے باؤلنگ کوچ وقار یونس سے اپنے اختلافات میڈیا کے سامنے رکھتے ہوئے کہا تھا کہ جب تک وقار یونس ٹیم مینجمنٹ کا حصہ ہوں گے وہ ٹیم میں نہیں کھیلیں گے۔

تاہم انہوں نے بعد میں یہ اشارہ بھی دیا تھا کہ وہ ملک کی جانب سے کرکٹ کھیلنے میں دلچسپی رکھتے ہیں مگر وہ اس ٹیم کیلئے اپنی دستیابی کا اعلان تب کریں گے جب وقار یونس کو عہدے سے ہٹادیا جائے گا۔

  • Non Performer.. jo department cricket mein wickets lene se qasir hai wo International cricket mein kya perform karey ga.
    Aamir Angoor khattey hein, PCB Chariman Ramiz Raja bun gaya hai jo match fixers k sakht khilaaf hai. Sharjeel ko select na ker k tamaam match fixers ko message diya gaya hai.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >