آپ جارحانہ انداز اپنائیں،فائٹنگ نظر آئے:رمیز راجہ کی کھلاڑیوں سے ملاقات کی اندرونی کہانی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے متوقع چیئرمین رمیز راجہ کی کھلاڑیوں کے ساتھ ملاقات کی اندر ہونے والی گفتگو سامنے آگئی، رمیز راجہ نے کھلاڑیوں کو بورڈ کی تبدیلیوں کے بجائے کرکٹ پر فوکس کرنے کی ہدایت کردی۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متوقع چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے ان کی خواہش پر لاہور کے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ملاقات کروائی گئی، ملاقات 2 گھنٹے طویل تھی جس کے بعد رمیز راجہ نے کوچز سے بھی علیحدگی سے ملاقات کی۔

رمیز راجہ نے کھلاڑیوں کو اپنے مستقبل کے پلانز سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے انہیں اعتماد میں لیا اور کہا کہ کھلاڑیوں کو کھیلنےکا بہترین ماحول دیا جائے گا، موجودہ دور کی کرکٹ جارحانہ ہے لہذاکھلاڑی نڈر ہوکر کھیلیں جارحانہ انداز اپنائیں اور ہر میچ میں شروع میں ہی غلبہ حاصل کرنے کی کوشش کریں۔

رمیز راجہ نے کہا کہ ہمیں جدید دور کی کرکٹ کے مطابق ہی چلنا ہوگا تاکہ فائٹنگ نظر آئے، کوچز کھلاڑیوں کو اسی طرز کی کرکٹ کی ٹریننگ دیں گےا ور سب کو اس انداز میں ڈحالنے کی کوشش کریں گے ، ہر کھلاڑی کا ایک رول مختص کیا جائے گا اور اسی تسلسل کو برقرار رکھا جائے گا تاکہ غیر ضروری تبدیلیوں سے بچا جاسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ اسکواڈ سے مجھے بہت امیدیں ہیں، کھلاڑی اپنا 100 فیصد دیں، آپ باصلاحیت کھلاڑی ہیں خود کو ایک برانڈ بنائیں فینز کی توقعات پر پورا اتریں اور قومی کرکٹ ٹیم کی بین الاقوامی رینکنگ کو بہتر بنانے کی کوشش کریں۔

  • Ramiz bhai ne master stroke khaila hai,World cup mein jis ne b perform na keeya wo gaya. but asif ali,azam khan, haris raouf worst ever selection, check their record in CPL 2021.asif and azam non performer,


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >