کوہلی فتح کے بعد ’’بین‘‘ بجا کر انگلش کرکٹ کے سپورٹرز بارمی آرمی کا مذاق اڑانے لگے

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے اس بار میزبان شائقین کو کردیا ناراض، ہوا کچھ یوں کہ بھارت نے انگلینڈ کو چوتھے میچ میں شکست دی، جس کی فتح کا جشن بھارتی کپتان نے ’’بین‘‘ بجا کر کیا اور میزبان شائقین کا مذاق اڑایا، اوول میں ویرات کوہلی نے انگلش کرکٹ کے سپورٹرز بارمی آرمی کی جانب دیکھا اور دونوں ہاتھ بین کی طرح جوڑ کر تمسخر اڑایا۔

ویرات کوہلی کے اس انداز پر سابق کرکٹرز کی جانب سے ان پر شدید تنقید کی گئی،مائیکل وان نے کہا کہ ہمارے پاس اس انداز میں شائقین کا مذاق اڑانے والا کوئی کردار نہیں، نہ ہی ایسا کرنا مناسب ہے۔

بھارت نے انگلینڈ کو چوتھے ٹیسٹ میچ میں 157 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1- 2 کی برتری حاصل کرلی،کپتان کوہلی نے 50 اور ٹھاکر نے 57 رنز اسکور کیے ، انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے 4 اور رو بنسن نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

دوسری جانب بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا تیز ترین 23 ہزار رنز کا ریکارڈ توڑ دیا۔انگلینڈ سے اوول ٹیسٹ کے پہلے روز ویرات کوہلی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 23 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرلیا۔

انھوں نے 490 اننگز میں یہ اعزاز حاصل کیا، سابق بیٹنگ اسٹار سچن ٹنڈولکر نے 522 اننگز میں 23 ہزار انٹرنیشنل رنز مکمل کیے تھے ، ویراٹ کوہلی اس سنگ میل پر پہنچنے والے دنیا کے ساتویں کرکٹر ہیں۔

  • ٹھیک کیا ہے کوہلی نے جب گورے ہراتے تھے تو ان کا رویہ بھی بہت تضحیک آمیز ہوتا تھا آج گورے ہارے ہین تو اپنی ٹیم کو لتر مارنے کی بجاے کوہلی پر غصہ نکال رہے ہیں
    دس وکٹیں ہاتھ میں ہوں اور دو سو ستر اسکور نہ بن سکے تو لتر ہی مارنے چاہیئں


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >