مجھے سمجھ نہیں آتی لوگ شعیب اختر کی بات پر توجہ کیوں دیتے ہیں، وسیم اکرم

مجھے سمجھ نہیں آتی لوگ شعیب اختر کی بات پر توجہ کیوں دیتے ہیں، وسیم اکرم

پاکستان کے  لیجنڈ فاسٹ باؤلر وسیم اکرم شعیب اختر کی جانب سے دیئے گئے ایک غیر سنجیدہ بیان پر  پھٹ پڑے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر اپنے دبنگ بیانات کی وجہ سے جانے پہنچانے جاتے ہیں ان کی اس عادت کے باعث وہ اکثر تنازعات کا شکار بھی رہتے ہیں۔

ایسا ہی ایک بیان شعیب اختر نے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں انٹرویو کے دوران دیا اور کہا کہ وسیم اکرم نے خود اپنی پوری زندگی کلبز میں گزاری ہے، میں چونکہ اپنے گھٹنے کی انجری کے باعث انجکشنز لیتا تھا  تو میں وہاں نہیں جاسکتا تھا پھر بھی اگر کبھی  ایک آدھ بار میں کلب میں گیا بھی ہوں تو اس میں کون سی بڑی بات ہے۔

شعیب اختر کے اس بیان پروسیم اکرم نے شدید سخت الفاظ میں ردعمل دیا اور کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی لوگ شعیب اختر کو سنجیدگی سے کیوں لیتے ہیں، ایک دن شعیب سامنے آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ وہ چیئرمین پی سی بی بننا چاہتے ہیں دوسرے دن ہی وہ ایسا  بے ہودہ بیان جاری کردیتے ہیں۔

وسیم اکرم نے کہا کہ اگر کسی کو یہ نہیں معلوم کہ برتاؤ کیسے کرنا ہے تو اس نے زندگی میں کچھ نہیں سیکھا۔

اسکواڈ پر بابر اعظم کے تحفظات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ بابراعظم کو  کھلاڑیوں اور اپنے دوستوں  میں تفریق کرنے کا ہنر سیکھنا ہوگا۔

  • Sorry but Wasim Akram made no sense, Moeen Khan has always backed Wasim therefore Wasim was backing up Azam. Azam has weight problems and does not justify selection. The guy can hardly chase the ball on the cricket field.

  • ہاہاہا سیدھی سی بات ہے لوگ شعیب کی بونگیوں کو اسی وجہ سے سنجیدگی سے لیتے ہیں
    جس وجہ سے لوگ تمہاری بونگیوں کو سنجیدہ لیتے ہیں….بونگیاں تم بھی کم نہیں مارتے
    جیسے مثلا” یہی بونگی……اب اس میں کیا


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >