آسٹریلین کرکٹ بورڈ نےافغانستان کی میزبانی سے کیوں انکار کیا؟

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے افغانستان کے ساتھ سیریز کو افغانستان ویمن کرکٹ ٹیم  کو کھیلنے کی اجازت سے مشروط کردیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ میڈیا رپورٹس سے معلوم ہوا ہے کہ افغانستان  میں ویمن کرکٹ ٹیم کو سپورٹ نہیں کیا جارہا، اگر یہ سچ ثابت ہوا تو  افغانستان کے ساتھ سیریز کی میزبانی نہیں  کریں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ  ویمن کرکٹ ٹیم کی دنیا میں  ترقی کرکٹ آسٹریلیا کیلئے اہم ہے، کرکٹ کیلئے ہمارا وژن یہ  ہے کہ دنیا بھر میں خواتین کو سپورٹ کریں۔

یادرہے کہ طالبان ترجمان احمد  اللہ واثق نے ایک انٹرویو کے دوران اعلان کیا تھا کہ افغانستان میں طالبان کی حکومت  خواتین کو کرکٹ سمیت دیگر اسپورٹس  کھیلنے  کی اجازت نہیں دے گی، اس کی وجہ یہ ہے کہ جن کھیلوں میں عورت کی بے پردگی ہوتی ہے ہم اس کھیل کی اجازت نہیں دے سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی تعلیمات میں ایسے لباس کی ممانعت کی گئی ہے جس میں جسم نمایاں ہوتا ہے لہذا وہ تمام کھیل جس میں عورت کا جسم نمایاں ہو اس  پر ا فغانستان میں پابندی ہوگی۔

  • طالبان لڑکیوں کوکھیلنے کی سزا دے رہے ہیں اور آسٹریلینز لڑکوں کو
    افغان حکومت پر پریشر ڈلوائیں مگر لڑکو ں کو محروم تو نہ کریں


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >